کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے آج کولواہ کے علاقے گندہ چاہی، کرکی، گُشانگ، بانی اور گرد و نواح میں ہونے والے فوجی آپریشنوں ، گھروں کو لوٹنے کے بعد جلانے اور ایک درجن سے زائد لوگوں کو اغواء کرنے کے کاروائیوں کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز تحریک آزادی سے ہواس باختہ ہو کر بلوچ عوام کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔