
کیوٹو(اسپورٹس ڈیسک) ایکواڈور نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ مڈفیلڈر سیگونڈو کسیلو کو فٹنس مسائل سے نجات کے بعد سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایکواڈور کی ٹیم گروپ ای میں شامل ہے جہاں اسے سوئٹزرلینڈ، فرانس اور ہونڈراس کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔