روس کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


روس کے مغربی صوبے ریازن کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے  ریازن میں دھماکا گن پواؤڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔



دو گھنٹے سے زائد فضائی سفر میں گرم کھانا دینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی ایئرلائن وستارا نے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد دو گھنٹے سے زائد اندرون ملک پروازوں میں بھی گرم کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایئرلائن کی جانب سے ٹھنڈا کھانا پیش کرنے پر اسے سخت تنقید کا سامنا تھا۔ فی الحال کھانے کیلئے صرف سبزی دی جائے گی۔



چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا بھرپور دفاع کرے گا، جو بائیڈن

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا بھرپور دفاع کرے گا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے منعقدہ تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا چین کے ساتھ سرد جنگ نہیں چاہتا تاہم ہم صرف چین کو یہ بات سمجھانا چاہتے ہیں کہ امریکا تائیوان کے معاملے پر نہ ہی پیچھے ہٹے گا اور نہ ہی اپنے نظریات کو بدلے گا۔



روہنگیا مہاجر کیمپ میں مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کاکس بازار: بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں واقعے مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔بق پولیس نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر واقع کیمپ میں جمعے کے روز مسلح افراد نے ایک مدرسے میں فائرنگ کردی اور چاقوؤں سے بھی لوگوں کو نشانہ بنایا۔



دمشق میں جنگلات کو آگ لگانے پر 24 افراد کو پھانسی دیدی گئی

| وقتِ اشاعت :  


دمشق: شام میں جنگلات کو آگ لگانے کے جُرم میں 24 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔الجزیرہ کے مطابق شام کی وزارت انصاف نے جنگلات میں آگ لگانے والے مجرموں کو انفرا اسٹرکچر اور پبلک پراپرٹی کو نقصان کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے پھانسی دے دی ہے۔



کورونا ضوابط میں نرمی کے بعد آج حرم میں پہلی بار مکمل گنجائش کے ساتھ نماز جمعہ ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


مکہ مکرمہ: کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی حرم شریف آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مکہ مکرمہ میں ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی نماز جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کی جائے گی۔



بھارتی فضائیہ کا طیارہ مدھیہ پردیش میں گرکر تباہ

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گرگیا، حادثے میں تربیتی طیارے میں سوار پائلٹ زخمی ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں گرنے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ میراج 2000 تھا۔