سابق امریکی صدر کا فیس بک اور ٹوئٹر کو ٹکر دینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ٹکر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘ٹروتھ’ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے لیکن عوام کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرا دیا گیا ہے۔



پاکستان چین اور روس افغانستان کو امداد کی فراہمی پر متفق

| وقتِ اشاعت :  


ماسکو:  پاکستان، روس اور چین نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکہ کاافغانستان سے متعلق ماسکو مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا اعلان۔ غیر ملکی کے مطابق روس کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں افغانستان کی امداد کے متعلق گفت و شنید کی گئی۔



طالبان کا خودکش بمبار اور فدائین کے لواحقین میں امدادی رقم کی تقسیم

| وقتِ اشاعت :  


کابل :  امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے ایک تقریب میں خودکش بمبار کے لواحقین میں مالی امداد تقسیم کی اور فی خاندان ایک گھر بھی دینے کا اعلان کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے ہوٹل میں امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے افغان جنگ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی۔



شام میں فوجی بس پر بم حملے میں 14 اہلکار ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


دمشق: شام میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی پر دو بم دھماکے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ شام کے دارالحکومت میں حافظ الاسد پل پر اس وقت اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جب وہاں سے فوجیوں کی بس گزر رہی تھی۔



طالبان کو افغان مرکزی بینک کے ذخائر تک رسائی حاصل نہیں ہوگی، امریکا

| وقتِ اشاعت :  


طالبان کو افغان مرکزی بینک کے ذخائر تک رسائی حاصل نہیں ہوگی، امریکہ نے واضح کردیا ہے۔امریکی نائب وزیر خزانہ کے مطابق طالبان کے خلاف امریکی پابندیوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاہم ساتھ ہی ساتھ افغان عوام کو جائز طریقے سے انسانی امداد کو پہنچانے کے راستے بھی تلاش کرنے ہیں۔



ڈونلڈ آرمن بلوم پاکستان کے لیے امریکا کے نئے سفیر نامزد

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کردیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیونس میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ڈونلڈ بلوم کی ابھی صرف نامزدگی عمل میں آئی ہے، ان کی حتمی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ باقی ہے۔



امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے اپنا سفیر نامزد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے اپنا سفیر نامزد کردیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ارمن بلوم کو پاکستان میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، ڈونلڈ بلوم اس سے قبل تیونس میں امریکا کے سفیر رہے۔



پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر

| وقتِ اشاعت :  


آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازور (Jihad azour) نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔

جہاد ازور نے اپنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور قرض پروگرام کی مختلف شرائط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملےگی: گورنر اسٹیٹ بینک

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی خوشخبری جلد ملے گی۔



قرآن پاک کی بے حرمتی، بنگلا دیش میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے

| وقتِ اشاعت :  


ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بنگلا دیش کے مشرقی ضلع کمیلا میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دوران ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔