یوکرین نے روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز تباہ کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


یوکرین کی مسلح افواج نے روسی بحریہ کے سب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی ) کی ایک رپورٹ کے یوکرینی افواج اور امور دفاع کی خفیہ ایجنسی نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کی جاری کردہ فوٹیج میں روسی بحری جہاز کو ڈرون حملے سے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ میگورا (v5) ڈرونز کے ذریعے کریمیا کے الپوکا نامی سول آبادی کے قریب یوکرین کی سمندری حدود میں موجود بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
یوکرین کے گاؤں پر روسی حملے سے 2 ماہ کا بچہ ہلاک، 2 خواتین زخمی
یوکرین کا روس کے زیر قبضہ علاقے کی بیکری پر حملہ، 28 افراد ہلاک
میگورا (v5) کے مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرونز سطح سمندر سے بالکل اوپر 42 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی یوکرین کی جانب سے کریمیا میں روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کو بارہا نشانہ بنایا جا چکا ہے تاہم روس کی جانب سے ابھی تک اپنے بحری جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔



جوبائیڈن پاکستان کے انتخابی نتائج تسلیم نہ کریں؛ امریکی ارکان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن: امریکی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں انتخابی نتائج کو اس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک کہ مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات نہیں ہو جاتیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی جمہوریت کی حمایت میں فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کول،… Read more »



ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی

| وقتِ اشاعت :  


ایران کی عدلیہ سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔