کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ و بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف بنائے گئے کمیشن کے کنونیئر سردار اختر جان مینگل کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملا قات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی: یوسف مستی خان جمہوریت اور انسانی حقوق کے علمبردار کے طور پر یاد کیے جائیں گے، مرحوم نے آخری دم تک ملک کی مظلوم طبقات کے لیے نا صرف جدوجہد کرتے رہے بلکہ عمر بھر انکے دکھ درد میں شریک ہوتے رہے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد کی یہاں ہونے والی ملاقات میں صوبے میں حالیہ سیلابی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال ،زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصانات اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبے کے زمینداروں کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کو بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن بازئی نے زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق بلوچستان میں حالیہ سیلابی بارشوں سے 300 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والازرعی شعبہ ہے سیلابی صورتحال کے باعث کینال کے نظام، ٹیوب ویلوں اور سولر سسٹم کو نقصان پہنچا ہے ایکشن کمیٹی کے وفد نے ہمسایہ ممالک سے اجناس کی درآمد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے سبزیوں اور پھلوں کی درآمد سے مقامی کاشت کار متاثر ہوتے ہیں اور مارکیٹ میں ان کی زرعی پیداوار کم داموں میں بکتی ہے وفد نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں زمینداروں کے بجلی کے بلوں کو معاف کیا جائے
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیچی بیگ سریاب میں بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ بلوچستان کا ایک ایک پتھر ہمارے لیئے اہمیت کا حامل ہے اور نیشنل پارٹی خود کو اس کا محافظ سمجھتا ہے ریکوڈک اور سیندک سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے اس لیے جب میں وزیراعلی تھا سیندک معاہدہ کی توسیع کا فائل میرے سامنے لایا گیا تو میں نے دستخط کرنے سے انکار کردیا میرے وزیراعلی شپ جانے کے فوری بعد توسیع کا یہ معاہدہ دستخط ہوا اسی طرح جب ریکوڈک سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ ہورہا تھا میں سمجھ گیا کہ ریکوڈک کے ساتھ کیا کچھ یہ کرنے والے ہیں مجھے وزیراعلی قدوس بزنجو نے ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی میں نے انکار کیا جو جو لوگ ان کیمرہ بریفنگ میں شامل ہوئے تاریخ آن کے بارے میں خود فیصلہ کرے گا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پاٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل ہونے کی کوئی جلدی نہیں ہے جمعیت علماء اسلام اور بی این پی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا صاحب سے ملاقات میں بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے تمام پہلووں کا جائزہ لیاگیا اوراس بات پراتفاق کیا گیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت میں جانا بہتر ہے یا نقصان دہ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں حکومت جاتی ہوئی نظر آرہی ہے ایسا نہ ہو کہہ ہم بھی جاتے ہوں میں شمار ہوں۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اراکین صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم احمد کھوسہ اور سابق صوبائی وزیر پرنس علی احمد زئی بھی اس موقع پر موجود تھے دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پارٹی امور، ترقیاتی منصوبوں اور کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں صوبے میں حالیہ سیلابی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال،صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور امدادی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا گیا ہے اور صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداد اور بحالی کا کام جاری ہے کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر پیش رفت کو تیز کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے ملاقات کی اس موقع پر پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کو وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ‘ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق و ن لیگی قیادت نے یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے مسئلے کو گفتگو و شنید اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں کرے گی ملاقات میں لاپتہ افراد کی بازیابی ‘ سیلابی نقصانات سمیت سیاسی و سماجی مسائل سے متعلق تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی ملاقات میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ احساس ہے لواحقین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ملاقات میں حالیہ بارشوں سے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متعلق بھی تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں نے بلوچستان میں زراعت ‘ انفراسٹرکچر کو تباہی اور سماجی مسائل پیدا کر دیئے ہیں لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے وزیراعظم کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ امدادی کارروائیوں کو بلوچستان میں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ‘ نصیر آباد ڈ ویژن سمیت بلوچستان کے جن جن علاقوں میں تباہی ہوئی ہے حکومت کی اولین ترجیح یہی ہونی چاہئے کہ وہ عوام کو مشکلات حالات میں ریلیف دیں اب تو لوگ کھلے آسمان تلے سماجی مسائل کا شکار ہیں ملاقات میں کہا گیا ہے کہ جو جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بعد بی این پی مینگل کا بھی صوبائی حکومت میں شامل ہونے پر غو دونوں جماعتوں کا ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق وزیراعلی سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے بعد بی این پی مینگل نے بھی صوبائی حکومت میں شامل ہونے پر غورشروع کردیا ہے گزشتہ رات اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، بی این پی کے قائد رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل شریک تھے۔