جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے باعث پاکستان اور بھارت کی ساحلی پٹی پر تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔
پر امن رہنے کے تمام عالمی مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علا قوں پر فضائی حملوں اور گولہ بارود برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عید الفطر کے روز بھی غزہ میں بلند و بالا عمارتوں اور دیگر مقامات پر مزید فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں پیر سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے جس میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔
عیدالفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت دیگر شہروں میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں پاکستان کی خوشحالی اور دنیا سے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
کراچی/اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کو عوام دشمن قرار دے دیا، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سلیکٹڈ وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے دریافت کیا کہ دورہ سعودی عرب سے عمران خان نے زکوۃ اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کو حاصل کرنے کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا زکوۃ کی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے.
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی ملک کی حفاظت کے لیے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور اسپیکربلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، وزیراعلی کا اسپیکر کو شکایات سے ایک بھرا خط ارساں کیا گیا جس میں انہوں نے اسمبلی اجلاسوں میں قوائد کے خلاف اپوزیشن کو زیادہ وقت دینے اور حکومتی بینچوں کے ارکان سے امتیازی سلوک روا رکھنے پر شکایت کی ۔
تربت: نزرآباد میں مبینہ ایرانی ڈرون طیارے سے راکٹ فائر، مسجد، کھجور کے باغ اور ایک گھر کو نقصان پہنچا۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ شب سحری سے قبل تحصیل تمپ کے علاقہ نزرآباد میں مبینہ ایرانی ڈرون طیارے کی طرف سے تین راکٹ فائر کیے گئے جن میں دو آبادی کے اندر جبکہ تیسرا نخلستان میں گرا، راکٹ گرنے سے جامع مسجد نزرآباد کی چاردیواری اور وضوخانہ کو نقصان پہنچا جبکہ ایک راکٹ غلام نبی نامی شخص کے گھر صحن میں گرگیا ۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ژوب میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔