قدرتی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری سے معاشی مواقع، مقامی آبادی کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا ہوں گے، بلوچستان حکومت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشل سیکورٹی اینڈ وار کورس 24 کے شرکاء کو جمعرات کے روز یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کی جغرافیائی، معاشی، سماجی صورتحال اور امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی شرکاء کو صوبے میں   تعلیم، صحت، روزگار اور عوام کی فلاح و بہبود کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔



چیئرمین پی ٹی آئی صدر سے مایوس ہیں: علیمہ خان

| وقتِ اشاعت :  


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا ہے لیکن ان کے جذبے بلند ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ورزش اور واک کے لیے جگہ نہیں ہے جس کے لیے پٹیشن دائر کردی ہے۔



طاقت کا استعمال صرف اور صرف ریاست کا دائرہ اختیار ہے، نیشنل ایپکس کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


نیشنل ایپکس کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ طاقت کا استعمال صرف اور صرف ریاست کا دائرہ اختیار ہے، کسی بھی شخص یا گروہ کو طاقت کے زبردستی استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی بھی قسم کے سیاسی مسلح گروہ یا تنظیم کی ملک میں ہرگز کوئی جگہ نہیں، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کی مہم جوئی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔



فوجی آمر ہوں یا کوئی اور، فرد واحد کا اختیار تباہی پھیلاتا ہے، چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق دائر 9 درخواستوں پر سماعت جاری ہے جو براہ راست نشر کی جارہی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو فل کورٹ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا اورعدالت عظمٰی کی تاریخ میں… Read more »



سرفراز بگٹی شفیق محمد زئی کو ایمانداری کی سرٹیفکیٹ دینے کے بجائے شفاف الیکشن پر توجہ دے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نگران وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر باپ پارٹی سرفراز بگٹی کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ اور حکومت کی ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ وہ صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کریں۔



اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا:سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اب ریاست غیر قانونی کام، حوالہ ہنڈی پر سختی سے نمٹے گی، اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں ٹرکوں پر ہو رہی تھی اور اس حوالے سے آرمی چیف نے کہا ہے کہ جو لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوں گے ان کا کورٹ مارشل ہو گا۔



حکومت کا پرچون، زراعت اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: نگران حکومت نے ایف بی آر کا 92 کھرب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کےلیے پرچون، زراعت اور  رئیل اسٹیٹ سیکٹرز  پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ ایک منصوبہ منقولہ اثاثوں پر دولت ٹیکس لگانے کا بھی ہے۔