
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
پشین: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور پشتون وطن کے وسائل پر دسترس کیلئے تمام اختلافات بھلا کر یکجا ہونا ہوگا۔ قومی اتحاد اور اتفاق کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پشین میں اولسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جرگے کی صدارت پشتون اولس قومی جرگہ کے کنوینر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کی۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ +گڑھی خدا بخش:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن کے مطابق بلوچستان میں عام آدمی کی بہتری کیلئے اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کسانوں، ہاریوں کی بہبود کیلئے بینظیر بھٹو کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف بیان دینے والے پاکستان کے لیے فکر مند نہیں، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان صرف بہانہ ہیں، اصل میں میزائل پروگرام نشانہ ہے، سیاسی کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثانوں پر سودا کرنے کو بھی تیار رہتی ہیں۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
زیارت:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا کے عظیم رہنما اور رہبر تھے جنہوں نے قوم کو غلامی سے نجات دلاکر آزاد ملک کا تحفہ دیا، قائداعظم کے وژن، عزم اور استقلال کی بدولت ہی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کا قیام ممکن ہو سکا آج کا دن قائد کے رہنما اصولوں پر گامزن ہو کر وطن عزیز کی ترقی کے لئے ہر فرد کی انفرادی جدوجہد اور یکجہتی کی تجدید عہد کا دن ہے
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین نواب ثناء اللہ زہری، نواب اسلم رئیسانی، قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری سمیت دیگر نے صوبے بھر میں چیک پوسٹوں پر عوام کو گھنٹوں روکنے ، بجلی کی عدم فراہمی ، بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ،
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
تربت:تجربہ کار پارلیمنٹیرین و رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خارجی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
بیجنگ :وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ دہشتگرد سی پیک کی شاندار پیش رفت کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، چینی منصوبوں پر 12 ہزار مستقل فوجی اہلکار تعینات کیے ہیں۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
بیجنگ/ کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر میر کبیر محمدشہی کی قیادت میں نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف کے کے رہنمائوں پر مشتمل گیارہ رکنی وفد گیارہ روزہ دورے پر عوامی جمہوریہ چین میں موجود ہیں جہاں انہیں چین… Read more »