اسلام آباد: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی شکایات کی انکوائری کے لیے بنائے گئے کمیشن کا پہلا اجلاس منگل کو رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر میاں رضا ربانی، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر مشاہد حسین سید، افراسیاب خٹک، سابق ممبر سینیٹ، اسد عمر، جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ناصر محمود کھوسہ، سابق چیف سیکرٹری نے شرکت کی۔انکوائری کمیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے طلباء کو درپیش مسائل او ر شکایات کا نوٹس لیا۔
ملتان: نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاشوں کو رکھنے کے معاملے کی انکوائری مکمل ہوگئی، لاشیں وصول کرنے اور چھت پر رکھنے والے ہسپتال ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔تاہم تحقیقات میں لاشوں کی شناخت سے متعلق کوئی زکر سامنے نہیں آسکا۔
قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج… Read more »
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی خاران میں قاتلانہ حملے میںجاں بحق ہوگئے، حملے میں ان کے ایک عزیز بھی زخمی ہوئے ،محمد نور مسکانزئی مسجد میں نماز عشا کی ادائیگی کررہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی ،،، محمد نور مسکانزئی کی شہادت کے… Read more »
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں بلوچستان اور فاٹا کے زیر تعلیم طلباء کی فیسوں کے مسئلے کو حل کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے تعلیمی اخراجات وفاق اور متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے ادا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
کراچی حیدر آباد سپر ہائی وے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی، واقعے میں 12 افراد جھلس کر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، مرنے والے سیلاب متاثرین تھے جو کراچی سے واپس خیرپور ناتھن شاہ جارہے تھے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
کوئٹہ: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سابق سینیٹر و سینئر سیاستدان نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات میں بلوچستان کے طلباء کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میںبلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے تعلیمی اخراجات کا پچاس فیصد وفاقی حکومت ادا کریگی تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیںوزیراعظم نے بلوچستان کے اسکالر شپ کوٹے کو بحال،اس میں مزید اضافے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بلوچ پشتون طلباء کے مسائل کے فوری حل ، خاران میں بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس میں ہاسٹل کی تعمیر مستونگ میں وومن یونیورسٹی کے قیام اور اندرون بلوچستان ڈیجیٹل لائبریریز کے قیام کی بھی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی، ملاقات میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے وزیراعظم سے بلوچستان کے طلباء کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلو چ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہداء عالمو چوک 10اکتوبر کے 31ویں بر سی کے حوالے سے جلسہ کلی اسماعیل سمنگلی روڈ میں منعقدہوا۔ جلسے کی صدارت شہداء عالمو چوک شہید علی محمد لانگو، شہید جان محمد مری اور شہید نیاز محمد مینگل کے تصاویر اور فکر و خیال سے کرائے گئے جبکہ مہمان خاص بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبد الولی خان کاکڑ اور اعزازی مہمان بلو چستان اسٹو ڈنٹس آگنائزیشن کے مرکزی چیئر مین جہانگیر منظور بلوچ تھے ۔ جلسے کے آغاز میں شہیداء عالمو چوک شہداء بلو چستان اور دنیاء کے تمام محکوم مظلوم قومی تحریکوں کے خاطر جانوں کا نظرانہ پیش کر نے والوں کے احترام میں 1منٹ کھڑے ہو کر خامو شی اختیار کی گئی ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سابقہ فاٹا کا سفر نہ کریں، ان علاقوں میں دہشتگردی یا اغوا کی وارداتیں ہو سکتی ہیں۔