کوئٹہ: کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا کی وبا پھیل گئی،جیل کے 26قیدی اور دس وارڈانز کورونا کا شکار ہوگئے،جیل کے ڈپٹی سپر ٹنڈنٹ اور ایک اسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ جیل بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے،جیل حکام کے مطابق قیدیوں کی تعداد کے لحاظ سے صوبے کی سب سے بڑی جیل، ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلاو شروع ہوگیا ہے، جیل کے 26قیدی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔