
کراچی: لیاری عوامی محاز کی جانب سے چاکیواڑہ چوک لیاری میں سینکڑوں کی تعداد میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے، پمفلٹ کا عنوان تھا “لیاری کی پہچان منشیات نہیں اسپورٹس” اس موقع پر مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے جن پر منشیات، بلڈرز مافیا، پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف نعرے درج تھے۔