جمعیت کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں، قادر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدرعبدالقادر بلوچ اور جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)جمعیت علماء اسلام کی جانب سے حکومت کے خاتمے کے خلاف آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں حکومت میں شامل جماعتیں اپوزیشن جماعتوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ کرے حکومت کے خلاف ہر صورت جدوجہد جاری رکھیں گے۔



27اکتوبرکو پورا ملک اسلام آباد امڈ آئے گا،غفورحیدری

| وقتِ اشاعت :  


اوستہ محمد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ 27اکتوبرکو پورا ملک اسلام آباد امڈ آئے گا، تاجر برادری، طلباء تنظیمیں، وکلا، سیاسی ورکرز جمہوریت بچانے کیلئے میدان میں آئیں،حکومتی کارپوریٹ مافیا کے گھیرے میں ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



ہاشم نوتیزئی کا چیئرمین این ایچ سے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے گزشتہ روز چیئرمین این ایچ اے کیپٹن سرور قیوم سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں این 40 خصوصا سلطان چڑھائی کے وجہ سے عوام،مسافروں، زائرین اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کے وجہ سے آگاہ کیا۔



بلوچستان وکلاء کا ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس کو الوداعی پارٹی نہ دینے کااعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے وکلا نمائندوں نے چیف جسٹس بلوچستان کو ریٹائرمنٹ کے دوران الوداعی پارٹی تقریب کی دعوت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے چیف جسٹس صاحبہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اس دن سے وکلا نمائندوں کو کبھی بھی اعتماد میں نہ لیا ہے حالانکہ ہمیشہ وکلا نے بار بینچ کے درمیان آہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے عدالتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔



سینئر صحافی شریف جنگیان انتقال کر گئے،کراچی میں سپردخاک

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سینئر صحافی شریف جنگیان انتقال کرگئے، شریف جنگیان گزشتہ چند روز سے شدید علیل تھے کراچی کے اسپتال میں گزشب انتقال کرگئے جن کی نمازجنازہ عیدگاہ مسجد لیاری کراچی میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین آبائی قبرستان میوشاہ کراچی میں کی گئی۔



ملک کی تمام میڈیا تنظیموں کا مشترکہ اجلاس، میڈیا ٹریبونلز مسترد

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :  ملک کی تمام میڈیا تنظیموں اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے اور پی ایف یو جے (برنا گروپ، دستور گروپ اور ورکرز گروپ) کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے خصوصی میڈیا ٹریبونلز قائم کرنے کے فیصلے کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔



خضدار میں پی پی ایل کے زیرانتظام قائم صنعتی ادارہ بی ایم ای بارے عوام کو تحفظات ہیں،اسرار زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار :  بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ سابق سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہاہے کہ معدنیات اور رائلٹی کے معاملے پر ہمیشہ حقداروں کو پسماندہ رکھ کر ان کے حق کو سلب کیا جاتا رہاہے، خضدار میں پی پی ایل کے زیر انتظام قائم صنعتی ادارہ بی ایم ای سے مقامی آبادی کو بے حد شکایات ہیں، اور ان کا مسلسل استحصال ہورہاہے۔