کاہان ، سکول بند ، محکمہ صحت میں میرٹ کی دھجیاں قبائلی عمائدین کا احتجاج کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوہلو تحصیل کاہان کے قبائلی عمائدین مقدم امیر جان لوہارانی مری مقدم علی حمد لوہارانی مری میر طارق مری عبدالستار مری میر داد مری میر وخان مری اور محمد جاوید مری نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کوہلو میں سرکاری اسکولوں کی بندش مراکز صحت کی بندش اور محکمہ صحت میں حالیہ تعیناتیوں میں قابل اور حقدار امیدواروں کی بجائے پوسٹوں کی بندربانٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کو دانستہ طور پر تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے ۔



کوئٹہ ، منی ایکسچینج کے دفتر سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے برآمد ، دو ملزمان گرفتار ، برآمد رقم میں ڈالر بھی شامل ہیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کوئٹہ میں منی ایکسچینج کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر منی لانڈرنگ ، حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی نقد رقم اور چیکس برآمد کئے ہیں۔ 



بلوچستان کے وسائل کے تحفظ اور حقوق کے حصول کیلئے نظریاتی جہد پر یقین رکھتے ہیں ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


بیسمہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم بلوچ قوم بلوچستانی عوام اور سرزمین بلوچستان کے تحفظ کیلئے سیاسی نظریاتی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور یہاں کے عوام کی اجتماعی قومی مفادات کے حصول ہرگز سودہ بازی نہیں کرینگے یہاں کے عوام نے پارٹی کے ساتھ جو توقعات اور امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ۔



کچھی کینال کی عدم تعمیر اور بھاگ میں پانی بحران کیخلاف نیشنل پارٹی کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+ اندورن بلوچستان: نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر کچھی کینال کی عدم تکمیل اور بھاگ کے عوام کو صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں لاہور ،کوئٹہ، بارکھان ، کوہلو ،نصیرآباد ، بھاگ ،نوشکی ، چاغی ،کیچ ، تربت،پنجگور، گوادر،خاران اوردیگر اضلاع شامل ہیں ۔



بی این پی رہنماؤں کا ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت،بلوچستان کے عوام کو نوکریاں ترقی نہیں امن چاہئے ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو نوکریاں ،ترقی کے بجائے امن وامان دیا جائے آج اگر حکومت چاہیے تو پاکستان اور افغانستان میں تین مہینوں کے اندر امن وامان قائم کرسکتے ہے ۔



عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس و میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی ، 20کلینکس سیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم کی عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس ومیڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے کوئٹہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 20کلینکس سیل جبکہ تین ڈینل کلینکس کو بھی سیل کر دیا گیا ۔



کالج آف ٹیکنا لوجی میں میرٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ کے حالیہ ڈی اے ای داخلوں میں میرٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے من پسند لوگوں کے کاغذات میں رد و بدل کرکے غیر قانونی دیئے جارہے ہیں ۔



صحافیوں نے ڈاکٹروں کے ہر قسم کی کوریج کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ یہاں کے اقتدار و روایات کی پاسداری کرتے ہوئے غیر جانبداری سے ہر موضوع ، تنظیم ، جماعت کی کوریج کی ہے ۔