زچہ بچہ کی شرح اموات میں اضافہ تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں زچہ وبچہ کی شرح اموات میں اضافہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے صورتحال کی فوری بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے ایم این سی ایچ (ماں ،نوزائیدہ اور بچوں کی صحت کا پروگرام) کو مزید موثر بنانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔



پولیس دہشت گردی کیخلاف موثر جنگ لڑ رہی ہے، آئی جی پولیس بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ دیدہ دلیر ی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے جوکہ قابل ستا ئش ہے جس کے نتیجے میں امن وا امان کو برا قرار رکھنے میں کامیا ب ہوئے ہیں میں سلام پیش کر تا ہوں ان شہیدوں کو جنہوں نے ملک اور صو بے کی استحکام کے لئے اپنی جا نو ں کی پر واہ کئے بغیر اپنے فر ائض انجام دیئے ہیں ۔



قیام امن کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی ، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لورالائی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور ایک راہگیر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔



مخصوص نشستوں پر کامیاب بلوچستان کے طلباء کوداخلہ نہیں مل سکا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے طلبا طالبات نے کہا ہے کہ کراچی کے میڈیکل کالج نے میڈیکل داخلوں میں ہمارے نام حتمی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود ہمیں داخلہ نہیں دیا ،طلباء طالبات نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں نمز کے تحت این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبا طالبات نے جناح سندھ ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج میں ڈاخلے کے لئے اپلائی کیا جسکے بعد کالج انتظامیہ کی جانب سے پہلی فہرست آویزاں کی گئی ۔



پاکستان چین اور دیگر ہمسایہ ممالک چاہیں تو افغانستان میں امن قائم ہوسکتا ہے،محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان چین اور دیگر ہمسایہ ممالک افغانستان میں امن چاہیں تو تین ماہ میں امن قائم ہو سکتا ہے اگر افغانستان میں امن بحال نہ ہوا تو خطہ مستقبل میں تجربہ گاہ بنے گا مگر ہم اس خطے کو کسی بھی صورت جنگ و جدل کی تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے ۔



جمہوری جدوجہد کرنیوالی سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنا نا آمرانہ رویہ ہے،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی سماجی اور اخلاقی اقدار سے نابلد ہے، جمہوریت کے استحکام اور جمہوری سیاست کیلئے جدوجہد کرنے والی جماعتوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا آمرانہ ذہن کی عکاس ہے۔



پسنی مقامی لوگوں کی اراضی سرکاری قرار دینے کیخلاف زمینداروں کا احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


گوادر :  تحصیل پسنی میں صوبائی حکومت کی جانب سے اراضیات کی منسوخی کے فیصلہ کے خلاف گوادر رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا شدید احتجاج ۔ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا ڈپٹی کمشنر آفس پر دھرنا اور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔