تربت: پی این پی عوامی کے مرکزی صدر سید احسان شاہ نے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی فکر و نظریے پر کاربند رہ کر سیاست کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
تربت : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما،حلقہ پی بی 47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کے سابق امیدوارمیجرجمیل احمددشتی کامندکے اہم علاقوں لبنان ، سورو، گیاب ، نوکیں کہن ودیگرعلاقوں میں سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات ، مختلف علاقوں میں فوتگی پرتعزیت ۔
تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہاہے کہ اس ریجن کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرناتربت یونیورسٹی کی پہلی ترجیح ہے تاکہ ہمارے نوجوان نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی اعلی تعلیم اور تحقیق کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
سکندرآبادسوراب: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کادیوالیہ نکال دیاہے کرپشن ختم کرنے کے دعویدارخودکرپشن کے مائی باپ نکلے ،صادق اورامین کاڈھنڈوراپیٹنے والے بدترین خیانت کامرتکب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ ترقی کے عمل کے ثمرات سے عوام جلد ازجلد مستفید ہو سکیں ۔صوبے میں پانی کی فراہمی ، صحت ، وکیشنل ٹریننگ اور کھیلوں کے فروغ کے منصوبوں کی ترجیح بنیادوں پر تکمیل انتہائی اہم ہے ۔
کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے جمعرات کے روزپولیس تشدد سے شہید ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کی رہائش گاہ واقعہ قلعہ سیف اللہ جاکر انکی ہمشیرہ وڑانگہ لونی، شہید کے والداور بھائی سمیت خاندان کے دیگر افراد سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر دیگر سیاسی و قبائلی معتبرین بھی انکے ہمراہ تھے ۔
ڈیرہ اللہ یار: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں طالبان تین حصوں میں تقسیم ہو جائیں گے ایک حصہ امریکہ کے ساتھ دوسرا افغان حکومت اور تیسرا حصہ چین اور روس کے پشت پناہی میں لڑیں گے اور وہ یہ نعرہ لگائیں گے کہ ہم امریکہ کو خطے سے نکالنا چاہتے ہیں ۔
دالبندین: ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی پاکستان کے ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے ان کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے سفر کرنے والے زائرین کو تفتان سرحد پر قیام و طعام کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے والے رضاکار اداروں کی سرپرستی کرے گی اور ان اداروں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کو جنگلات کے فروغ، جنگلی حیات کے تحفظ اورجنگلات کی غیرقانونی کٹائی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔