کوئٹہ ضمنی الیکشن ، بی این پی نے جمعیت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ جمعیت کے ارکان اسمبلی زابد علی ریکی ، اصغر ترین اور حلقہ پی بی 26 سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ولی محمد ترابی نے پیر کی رات سراوان ہاوس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی ، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ، ساجد ترین ایڈووکیٹ ، موسیٰ بلوچ ، غلام نبی مری سے ملاقات کی اور حلقہ پی بی 26 سے جمعیت علماء اسلام کے امید وار ولی محمد ترابی کی حمایت کرنے کے لئے بات چیت کی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے ۔



بی ایم ٹی اے اساتذہ کے حقوق کیلئے بہترین فورم ہے،بلوچ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوی ایشن کے نو منتخب عہداران مرکزی صدر پروفیسر ظاہر خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر خان بابر، نائب صدر پروفیسر اچکزئی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صمد گچکی، جوائنٹ سیکرٹری بیزن بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری ظہور شاہ، فنانس سیکرٹری عاشق حسین ، پریس سیکرٹری خلیل بلوچ کوارڈینیشن سیکرٹری ڈاکٹر عارف اور سیکرٹری فیمیل فیکلٹی ڈاکٹر رخسانہ کاسی کو مبارک پیش کرتے ہوئے اْمید ظاہر کی کہ وہ اپنی محنت لگن اور جدوجہد سے ادارے میں بہتری لانے کی کوششں کرینگے اور BMC کو ملک کے اولین کالجوں کے صف میں لا ئینگے۔



ملزمان پر تشدد کے الزامات کا مقصد قانونی کارروائیوں سے توجہ ہٹانا ہے، نیب

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ زیرحراست ملزمان پر تشدد اور عقوبت خانے کے دعوے نیب کے خلاف پروپیگنڈے کا حصہ ہیں جن کا مقصد نیب کی توجہ قانونی کارروائیوں سے ہٹانا ہے۔



آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا انتظامیہ سے مذاکرات کا میاب

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:  آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ، احتجاج دینے کی کال اور الٹی میٹم کی معیاد واپس لے لی گئی ، رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی کامیابی میں اہم کردار ادا کردیا ۔ 



قلات،کرپشن ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات میں عالمی کرپشن ڈے کے حوالے سے مقامی این جی او کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کے شرکاء شہرکے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے ۔