حب : مسلم لیگ(ن) لسبیلہ کے صدر وچیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ محمد انور رونجھو اپنے دیگر ساتھیوں وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ قادر بخش جاموٹ ،وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب یوسف بلوچ ،کونسلر نصیر احمد رونجھو اور کونسلر عظیم سیناں،وڈیرہ نذیر شیخ ودیگر جام گروپ کے کونسلران و ساتھیوں کے ہمراہ جمعہ کی شام کو بلدیہ ریسٹ ہاؤس حب میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جام بھوتانی اتحاد لسبیلہ بلکہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی مفاد میں ہے ۔
اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہامریکا کو ہمارے خدشات پر بھی توجہ دینا چاہیے جب کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاوٴ کرنا چاہیے۔
ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا ’فیس بک‘ پر آن لائن ہراساں کیے جانے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے اور مجموعی طورپر متاثرین میں 67 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔ رواں سال کچرے کے ڈھیروں، انڈر پاسز اور گندے نالوں سے 46 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ کے تاخیر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بولان میڈیکل کالج میں پچھلے کئی عشروں سے ہر سال کے آخر میں انٹری ٹیسٹ کے تاریخ کا اعلان کر کے دسمبر کے مہینے میں باقائدہ ٹیسٹ لیا جاتا تھالیکن گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ٹیسٹ لینے میں تاخیر کیا جا رہا ہے ۔
ایران نے سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ منگل کو ریاض پر یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے داغا جانے والا میزائل ایران نے فراہم کیا تھا۔
نیویارک: امریکا نے پوری عالمی برادری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد کی حمایت نہ کی جائے۔
ایبٹ آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حکومت کے خلاف کوئی ایشو مل جائے وہ فوراً پٹرول کا ڈرم لے کر پہنچ جاتے ہیں جب کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے نوازشریف عمران خان سے آگے ہیں۔