
واشنگٹن : امریکی صدر نے ایران کیخلاف ہنگامی حالات کے اعلان میں توسیع کر دی اور ایران کیخلاف جنگی حالات کو برقراررکھا گیا ہے، امریکی کانگریس کو ایک خط میں صدر اوبامہ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ تعلقات ابھی تک معمول پر نہیں آئے ہیں اور صورتحال جوں کی توں ہے، 1981کے ہنگامی حالات میں ابھی تک کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہنگامی حالات کو برقرار رکھا جائے،