شمالی کیرولائنا: امریکی صدر باراک اوباما کی حاضر دماغی مشہور ہے ہی لیکن ان کی ایک عادت کیمروں کی نظروں میں آگئی جس کے بعد میڈیا پر ان کی اس عادت کا خوب چرچا ہے۔
کابل/لندن : افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں طالبان کے حملوں میں 100کے قریب افغان پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ،ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملوں میں داعش کے 27جنگجو مارے گئے ۔برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے رواں ہفتے کے اوائل میں جھڑپوں کے دوران 100کے قریب افغان پولیس اور فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا
نئی دلی: غربت کے خلاف جنگ کا راگ الاپنے والی مودی سرکار دراصل جنگی جنون میں مبتلا ہے اور اس جنون میں بھارت ہرگزرتے دن کے ساتھ آگے بڑھتا جارہا ہے جس کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے جس میں بھارت نے روس سے جدید ترین اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو دنیا کا سب سے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم ہے۔
بیشترلوگ زیادہ دیربیٹھے رہنے کو موٹا پے کی اصل وجہ قراردیتے ہیں جب کہ متعدد افراد کے اپنے دفتر میں کام کی نوعیت کچھ اس طرح ہوتی ہے کہ نقل و حرکت تو دور کی بات ہے وہ دفترمیں چہل قدمی بھی نہیں کرپاتے ہیں اورانہیں بیٹھے بیٹھے ہی تمام کام سرانجام دینے پڑتے ہیں جس کے باعث وہ موٹے ہوجاتے ہیں یا ان کے موٹا پے میں کافی حد تک اضافہ ہوجاتا ہے تاہم دفتر جانے والے افراد بھی اپنا وزن کم کرنے میں ان 6 طریقوں سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
بیجنگ: چینی ماہرین نے بار بار موبائل فون چارج کرنے سے تنگ افراد کی یہ مشکل آسان کرتے ہوئے ایسا اسمارٹ لباس تیار کیا ہے جو موبائل فون کو بھی چارج کرسکتا ہے۔
گوادر : ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ ماہی گیری کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے.نیشنل فشرمین فورم گوادر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ضلع گوادر کے ماہی گیروں کے فلاح وبہبود ان کی ترقی کے لئے ضلعی انتظامیہ مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کرے گی
گوادر: نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلران ، سینئر سیاستدارن ودرجنوں افراد نے نیشنل پارٹی کو خیر آباد کہہ کر بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی قیادت میں بی این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،
حب: کراچی سے شاہ نورانی جانیوالی بس حب کے قریب الٹ گئی دو افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے،زخمیوں اور لاشوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال پہنچادیا گیا ،تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح اذان فجر کے وقت کراچی سے شاہ نورانی جانے والی بس حب دریجی روڈ پر ویراب کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی