بولان ، دستی بم اور راکٹ حملہ، کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن،9افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+ہرنائی+ڈیرہ بگٹی +مچھ+ڈھاڈر: ایف سی اور ہرنائی میں فورسز کی کومبنگ آپریشن میں 9مشتبہ افراد گرفتار8افراد گرفتار8عدد اینٹی ٹینک مائنز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا، ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،مچھ میں گھر پر دستی بم حملہ ،بولان کے علاقے گوگرت میں لیویز تھانہ پر راکٹ حملے ، فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور فرار ہوگئے



سکولوں کی بلاجوازبندش اور ہسپتالوں کے عملے کی غیر حاضری برداشت نہیں، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ افسران مسائل سے چشم پوشی کرنے کی بجائے ان کا سامنا کر کے انہیں حل کریں۔مسائل کے حل کے لیے عزم و جذبہ ضروری ہے، نوجوان افسر عوامی خدمت کو شعار بنائیں، صوبے میں عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام میں بہتری آرہی ہے، موجودہ حکومت ہر شعبہ میں انتظامی امور کی بہتری کو چیلنج سمجھتے



بلوچستان میں تین سالوں کے دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر30ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کی تعمیر و مرمت کیلئے گزشتہ تین سالوں کے دوران 2 کھرب ایک ارب سے زائد خرچ کئے گئے ہیں جس مین ایک کھرب ستر ارب روپے سے زائد تعمیر پر خرچ کئے گئے ہیں جبکہ تیس ارب روپے سے زائد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز کی مرمت پر خرچ کئے گئے ہیں



شہید نواب اکبر بگٹی کی قربانی بلوچ قوم کیلئے مشعل راہ ہے، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے شہید نواب اکبر خان بگٹی کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قومی تحریک میں نواب اکبر خان بگٹی کی گران قدر قربانیاں بلوچ قوم کیلئے مشعل راہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جاری تحریک میں نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت نے ایک روح پھونک دی ۔



ڈیرہ بگٹی ،راکٹ حملہ تین بچے بیہوش،سڑک سے بم برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکو میں گیس پلانٹ پر راکٹ سے حملہ، حملے کے نتیجے میں تین بچے بے ہوش ہوئے، سوئی کے علاقے سنہڑی مٹ میں ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیاتفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکو میں نامعلوم افراد کی طرف سے دو راکٹ فائر کئے گئے ،راکٹ پلانٹ کے قریب ایک گھر میں جا گرے



گوادر، لیویز کے جاں بحق افراد کے لواحقین30لاکھ فی کس اور ملازمت دینے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: سانحہ کلدان میں جاں بحق لیویز اہلکاروں کی تدفین کردی گئی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،سینیٹر آغا شہباز درانی ڈی سی گوادر طفیل بلوچ،میر ساجد اسحاق دشتی تعزیت کیلئے گوادر پہنچ گئے،شہداء کے لیئے 30,30لاکھ روپے، ایک ایک ملازمت گوادر میں پلاٹ اور بچوں کی ایجوکیشن اخراجات خرچہ برداشت کرنے کا اعلان



سانحہ 8 اگست کو نہیں بھولا جائے گا ملزموں کی گرفتار ی ہر صورت ممکن بنا ئی جائے ،پشتونخوا میپ

| وقتِ اشاعت :  


پشین : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 8اگست کے المناک اور قومی سانحہ کے شہدا کی تحقیقات ملزموں کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دلانا صوبے کے تمام عوام کا مطالبہ ہے ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے صوبے کے غیور عوام کے اس حقیقی مطالبہ کو مد نظر رکھ کر ملزموں ، سہولت کاروں تک ہر صورت میں پہنچنا ہوگا ۔