وزیر اعلیٰ بلوچستان ماسکو کے بعد لندن کا دورہ کریں گے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جو بیرون ملک کے دورے پر ہے ماسکو میں گزشتہ چند روز سے مصروف ترین دن گزار رہے ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ماسکو سے لندن جائینگے جہاں پر وہ اپنے پرانے اور قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کرینگے



سانحہ مستونگ فرائض سے غفلت برتنے والے پانچ لیویز اہلکاروں کی بر طرفی کے احکامات جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سانحہ مستونگ میں غفلت برتنے پر پانچ لیویز اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔ رواں سال 29اپریل کومستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد نے پشین اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسوں سے اکیس افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا



پشتون آباد سیکورٹی فورسز کیساتھ ہاتھا پائی کرنیوالا ، ایس ایچ او برطرف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں سیکورٹی فورسز کے آفیسر اور اس کے بھائی کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں جون کے تیسرے ہفتے میں پولیس نے ایک شہری کی شکایت پر سیکورٹی فورسز کے آفیسر کے بھائی فیض اللہ نامی شخص کے اسکول پر چھاپہ مارا



مارگٹ سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں بہنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔کوئٹہ سے ملحقہ مارگٹ اور مارواڑ کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ مارگٹ کے قریب سیلابی ریلے میں ایک گاڑی بہہ گئی۔ گاڑی میں تین افراد سوار تھے



جوائنٹ روڈ واقعہ غفلت برتنے پر 4پولیس اہلکار معطل و گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر فائرنگ واقعہ کے وقت موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو فرائض میں غفلت برتنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبدالوحید خٹک کے مطابق جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس پر تعینات چاروں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے



ڈیرہ اللہ یار ،باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 4افراد جاں بحق 7زخمی

| وقتِ اشاعت :  


جعفرآباد: ڈیرہ اللہ یار کے قریب باراتیوں کی بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گئی،دو عورتیں اور دو بچے موقع پر جاں بحق،7 باراتی زخمی،شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں،لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچایا گیا۔ڈرائیور موقع سے فرار،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب جھڈیر شاخ کے مقام پر عمرانی گوٹھ سے بارات لیکر جانے والی بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گئی



خان قلات سے ملاقات کیلئے وزراء وفد لندن روانہ نہیں ہوسکا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : خان آف قلات سے ملاقات کے لئے صوبائی وزراء پر مشتمل وفد لندن روانہ نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق خان آف قلات میر سلمان داؤ د سے ملاقات کے لئے بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل بعض صوبائی وزراء ان سے ملاقات کے لئے لندن جانے کا پروگرام بنارہے تھے تاہم فی الحال پروگرام ملتوی ہوگیا ہے



پنہور سنہڑی‘سندھ بلوچستان سرحدی پٹی پر واقع گاڑی پر نامعلوم افراد کا راکٹوں سے حملہ

| وقتِ اشاعت :  


پہنور سنہڑی: سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پر سندھ کی جانب سے ایک گاؤں پر نامعلوم مسلح افراد کا راکٹوں سے اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کوئی نقصان نہیں ہوا گاؤں والوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے



خاران ،طلباء میونسپل کمیٹی چیئر مین کے درمیان اسکالر شپ معاملے پر مذاکرات کامیاب

| وقتِ اشاعت :  


خا ران: احتجا جی آل طلبا ء ایکشن کمیٹی خا را ن اور چیئر مین میو نسپل کمیٹی میر نو ر الدین نو شیر وا نی کے درمیا ن ایم پی اے سکالر شپ کے معا ملے پر مذکرا ت کا میا ب ،ستمبر تک ایم پی اے سکالرشپ کی فراہمی کی معاہدے پرطلبا ء نے احتجا ج ختم کر نے کا اعلا ن کردیا ، ایم پی اے سکا لر شپ کی عدم فراہمی پر احتجا ج کر نے والے آل طلباء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے طاہر محمد حسنی بلوچ،



بلوچستان میں رمضان کے دوران ہر ریاستی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، شیر محمد بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے مشکے سمیت بلوچستان بھر میں فورسز کی کارروائی اور ریاستی ظلم و جبر کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بلوچستان بھر میں بلوچ سول آبادیوں پر چھڑائی اور بے دریغ مظالم کو جاری رکھنے