الیکشن کمیشن کا سندھ میں حلقہ بندیاں موخر کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


 الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیاں موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے  چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات  کی ، ذرائع کے مطابق۔ الیکشن کمیشن  نے سندھ حکومت کی درخواست پر  سندھ میں حلقہ بندیاں موخر کرنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔



ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، تین سال میں ہماری آبادی اوور اسپیڈ اور معیشت انڈر اسپیڈ آچکی ہے، نوجوانوں کے لئے راستے بند کردیےجائیں تو انقلاب آتا ہے۔



ہائیکورٹ میں زیر التوا ایک اپیل کیلئے پوری عدلیہ کی اینٹ سے اینٹ بجادی گئی، اٹارنی جنرل

| وقتِ اشاعت :  


سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سماعت میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس ہائی کورٹ میں ایک سزا کے خلاف اپیل چل رہی ہے، جس کے لیے پوری عدلیہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ہے۔



اوستہ محمد، فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


اوستہ محمد: سٹی تھانہ کے حدود ڈم،شاخ کے علاقہ محمد حسن پندرانی معڑ پر میاں بیوی قتل ،قاتل فرار مقتول کا تعلق سندھ کے علاقہ ٹھوپ چوسول لاڑانہ سے تھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح کو غلام حسین جتوئی اپنی بیوئی مسما روشن بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اوستہ محمد کی طرف آرہے تھے کہ ڈم شاخ کے مقام محمد حسن پندرانی موڑ پر نا معلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے دونوں میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔



انسانی حقوق کے عالمی دن پر کراچی میں سیمینار منعقد کیا جائیگا، نصراللہ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سربراہی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کاباہمی طور پر سیمینار کا انعقاد کراچی پریس کلب میں کیا جائے گا… Read more »