صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم، امت مسلمہ اور عالمی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزرے سال کو الوداع اور سال نو کی صبح کو خوش آمدید کہتے ہوئے میں اللہ تعالی کے حضور دعا کرتا ہوں کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی اور معاشی استحکام لائے۔