تماشا بند نہ ہوا تو یہ پاکستان کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا، نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم نے قائداعظم کی وفات کے بعد جمہوریت اور قانون کو نظر انداز کرکے نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا جس نے قائد کا پاکستان توڑدیا اور اگر یہ تماشا بند نہ ہوا تو پاکستان کو کسی دوسرے حادثے سے دوچار کردے گا۔



سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں جب کہ بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کوشکست نہیں دے سکے۔



دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم پوری طرح متحد ہے، وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم پوری طرح متحد ہے دہشت گرد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارے اراردے چٹانوں کی طرح مضبوط اورہمالیہ کی طرح بلندہیں ۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔



سرحد پر غیر قانونی آمدورفت دہشت گردی کی اصل وجہ ہے،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردی حملے کے بعد وفاقی و صوبائی حکومت اور عسکری قیادت نے فوری اور ذمہ دارانہ رد عمل دیا ۔سرحد پر غیر قانونی آمدروفت کے باعث دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔



شوگر مافیا کو اربوں روپے کی سبسڈی، وزارت خزانہ سے ریکارڈ غائب

| وقتِ اشاعت :  


اسلا م آباد : شوگر مافیا کو اربوں روپے سبسڈی دینے بارے متعلقہ دستاویزات وزارت خزانہ سے غائب ہوگئی ہیں‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے چار سالہ دور میں اربوں روپے شوگر مافیا کو دے چکے ہیں۔ یہ اربوں روپے شوگر مافیا کو چینی برآمد کرنے پر دیئے گئے ہیں۔



کوئٹہ دھماکے کی مذمت، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کے نتائج بھگت رہے ہیں، اسفند یار ولی

| وقتِ اشاعت :  


پشاور/کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پشین سٹاپ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کااظہار کیا ہے اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے دہشت گردی و انتہا پسندی کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔



کرپشن کیخلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے، مجید اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کے دور میں آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے لئے جدوجہد کی مگر آج وہی میڈیا اور عدلیہ جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔



کوئٹہ دھماکہ کی مذمت دہشت گردوں نے ایک دفعہ پھر بلوچستان کو خون میں نہلا دیا ہے،سردار رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں نے ایک دفعہ پھر بلوچستان کو خون میں نہلا دیا ہے جس میں بے گناہوں کی شہادت کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں صوبائی حکومت امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔