جامع حکمت عملی کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے، ملیحہ لودھی

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جامع حکمت عملی کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ نیویارک میں امریکی وارکالج کے طلبا سے ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے لئے ضروری ہے،



پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کا موقع دیاجائے ،رائیونڈ مارچ کی تیاریاں شروع کردی ہیں، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کیلئے تیار یاں شروع کر دیں اور24اپر یل کو لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کر وں گا ‘وزیر اعظم نوازشر یف کے پاس اقتدار میں رہنے کی کوئی اخلاقی قوت نہیں انکو استعفیٰ دے دینا چاہیے ‘ہم اکیلے لڑ نے کی عادی ہے



2015 میں پھانسیاں: پاکستان، ایران، سعودی عرب سرفہرست

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 2015 میں پوری دنیا میں پھانسیاں دینے کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ان پھانسیوں میں سے 90 فیصد 3 ممالک پاکستان، ایران اور سعودی عرب میں دی گئیں.



امریکا کا پاکستان کو ایف 16 کے بعد 9 وائپراٹیک ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: جدید ترین ایف 16 جنگی طیاروں کے بعد اب امریکا نے پاکستان کو 9 اے ایچ ون زیڈ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی بھی تصدیق کردی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت پاکستان کو 9 اے ایچ ون زیڈ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں گے، ان ہیلی کاپٹروں کی تیاری کے لیے بیل نامی ہیلی کاپٹر کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے



’ہندوستان کا جوہری ہتھیار بڑھانا پاکستان کیلئے خطرہ‘

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے فوجی اور جوہری ہتھیاروں میں حد درجہ اضافہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔



وکی لیکس کے بعد پاناما لیکس ،نوازشریف سمیت دنیا کی مختلف شخصیات کی خفیہ کمپنیوں کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وکی لیکس کی طرز پر کام کرنے والی پاناما لیکس نے خفیہ طریقے سے دولت بنانے والی دنیا بھر کی سیاسی و اعلیٰ شخصیات کے حوالے سے خفیہ دستاویزات جاری کیں ہیں جس میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور بیٹے حسین نواز کے نام بھی شامل ہیں۔ برطانوی اخبار ڈی گارجین کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی لاء4 فرم موساک فونسیکا نے پاناما لیکس کے نام سے ایک کروڑ 5 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے موجودہ و سابق حکمران، سیاسی شخصیات اور فلمی ستاروں کی جانب سے ٹیکس چھپانے کے لئے کس طرح سے خفیہ دولت بنائی گئی۔ پاناما لیکس کے مطابق دنیا کے 143 رہنماؤں میں سے 12 اعلی حکومتی شخصیات اور ان کے خاندان اور عزیرواقارب بھی شامل ہیں جنھوں نے خفیہ طریقے سے دولت بنائی۔



شمالی وزیرستان کا4304کلومیٹر کا علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کرایاجاچکا ہے، پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں اب تک شمالی وزیرستان کا 4304کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے کلےئر کرایا جا چکا ہے،آپریشن کے آخری مراحل میں شوال کا 640اسکوائر کلومیٹر علاقہ کلیئر کرایا،پچھلے 2 مہینوں میں شوال میں 8 جوان شہید اور 39 زخمی ہوئے جبکہ شوال میں آپریشن کے آخری مرحلے میں 252دہشت ہلاک اور 160 دہشت گرد زخمی ہوئے،



ایٹمی مواد کے تحفظ میں پاکستان نے مؤثر نظام وضع کیا ہے، طارق فاطمی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس جوہری مواد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے نیو کلیئر ایمرجنسی مینجمنٹ نظام سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثر میکنزم موجود ہے۔



اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام مکمل کرکے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ مغربی روٹ پر کام تیز رفتاری سے مکمل کر کے تمام صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے، ترقیاتی ایجنڈے سے ملک کی تقدیر بدلیں گے اورپاکستان ایشیا کا ٹائیگر بنے گا ۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ انڈس ہائی وے کے ادھورے سیکشن فوری مکمل کئے جائیں۔



انڈین جاسوس کی مزید معلومات کیلئے ایران سے رابطہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان نے بلوچستان سے گرفتار ہندوستانی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات کے حصول اور ان کے ساتھی ‘را’ ایجنٹ سب انسپکٹر راکیش عرف رضوان کی گرفتاری کے لیے ایران سے تحریری رابطہ کرلیا.