اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نبی اکرم ﷺ سارے جہانوں کے لئے رحمت تھے لیکن بدقسمتی ہے کہ ہم نے سلامتی والے دین کو خوف کی علامت بنا دیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نبی اکرم ﷺ سارے جہانوں کے لئے رحمت تھے لیکن بدقسمتی ہے کہ ہم نے سلامتی والے دین کو خوف کی علامت بنا دیا۔
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناولی محمدترابی،جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے صدرحافظ محمدطاہرزیرے،جنرل سیکرٹری فضل الرحمن سمالانی اورعبدالمنان کاکڑنے جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام صوبائی سیکرٹریٹ میں درس قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان سیرت عمل کریں اور حضور کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دین والوں کا ساتھ دیں برادری،قبیلہ اور لسانی نعروں کوترک کریں تاکہ ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ ہوسکے
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : بلوچستان کے آنکاڑہ کور ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے کے ساحلی شہر گوادر میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔صوبائی عہدیداروں کے مطابق انہیں گوادر انتظامیہ کی جانب سے پانی کی قلت کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں آنکاڑہ کور ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے کی وجہ بارشیں نہ ہونا ہے، بارش کے پانی کو ڈیم میں جمع کرکے گوادر، پسنی اور جیونی کے ملحقہ علاقوں میں پانی کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔ضلعی عہدیداروں کے مطابق آنکاڑہ کور ڈیم میں موجود پانی صرف 2 ہفتوں تک شہر کی ضرورت پوری کرسکتا ہے،
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : ضلع آوران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کونسلر سمیت دو افراد جاں بحق ۔ تفصیلات کیمطابق اتوار کے روز ضلع آوران کے علاقے مانجھی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے کونسلر مولابخش اور دکاندار محمد بخش موقع پر جاں بحق ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : گڈانی میں جہاز توڑنے کا کام دوبارہ شروع ، حفاظتی انتظامات پر مزدور رہنماؤں کا عدم اطمینان کا اظہار ،،،کو ئٹہ سے میں،،بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پرانے سمندر ی جہاز وں کو توڑنے والے 22 کمپنیوں نے عدالت سے دفعہ 144 کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کے بعد ا پنا کام دوبارہ شروع کردیا ہے ڈپٹی کمشنر ضلع لسبیلہ سید ذوالفقار شاہ کے بقول سمندر میں اس وقت 17 جہاز لنگر انداز ہیں ، اور متعلقہ حکام نے وہاں کام کر نے والے مزدوروں کے لئے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے بعد کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے:
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے قطری شہزادے کو تلور کے شکار کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نایاب پرندے کا شکار غیر قانونی ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
لندن: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی کوششوں کو موجودہ حکومت آگے بڑھانے میں ناکام رہی اور موجودہ حکومت نے پڑوسی برادر ملک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا بہترین موقع گنوا دیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کراچی: بحری قزاقی کی بیخ کنی کےمشن پر تعینات پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے گلف آف عدن میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا۔
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر ایک گھر میں مکینوں نے گیس کا سلنڈ ر جلتا چھوڑ دیا۔ کمرے میں گیس بھرنے سے زور دھماکا ہوا ۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے مگردشمن کو کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتے ہیں، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سیکیورٹی بہت اہمیت اختیار کرگئی،کیڈٹس ملکی سرحدوں کی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں ۔