کراچی: پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آٹھویں روز ہڑتال ختم کردی اور چیئرمین کمیٹی نے احتجاج ختم کرتے ہوئے قومی ایئرلائن کے ملازمین کو کام پر واپس جانے کی ہدایت کر دی اور کہاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے ، ملازمین کے بھرپور تعاون سے فلائٹ آپریشن بھی شروع کریں گے، حکومت نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ، قومی اثاثے کی حفاظت اور سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات سے غیر متعلق نہیں رہ سکتے، سول ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیت نے حکومت سے مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا ، حکومت کی تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کے بعد فلائٹ آپریشن بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ایک یا دو روز میں کچھ چیزیں مزید واضح ہو جائیں گی-
اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا شام اور عراق میں داعش کے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری 22 فروری سے بند کر دے گا۔دارالحکومت اوٹاوا میں ٹروڈو نے کہا کہ صرف فضائی حملوں سے مقامی لوگوں کو طویل مدتی فائدہ نہیں پہنچایا جا سکتا۔گذشتہ سال اکتوبر میں وزیر اعظم بننے والے ٹروڈو نے اپنے انتخابی مہم کے دوران چھ جنگی طیاروں کو شام اور عراق سے واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا۔تاہم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا ان علاقوں میں اپنے دو نگراں طیاروں کی تعیناتی جاری رکھے گا۔ یہ اہم ہے کہ ہم سمجھیں کہ فضائی حملے محدود فوجی اور ریاستی مقاصد حاصل کرنے کے لیے تو ٹھیک ہیں لیکن یہ معاشروں کے لیے طویل المدتی استحکام نہیں پیدا کر سکتے۔
کابل/ واشنگٹن: افغانستان میں امریکی فوج کی کمانڈ سے سبکدوش ہونے والے جنرل جون کیمبل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اقدامات کئے، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بہت جرات مند اور دلیر ہیں جن کی بدولت فوجی آپریشن میں یہ اقدامات کئے گئے،آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بڑی تعداد میں شدت پسند بھاگ کر افغانستان آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جون کیمبل نے کہا کہ گز شتہ سال دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انتہا پسند
اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے اپنا استعفیٰ تحریری طور پر وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر دیا ،آئندہ48 گھنٹوں میں استعفیٰ منظور کئے جانے کا امکان ہے ،حکومت نے سردار مہتاب احمد خان کی جانب سے پیش کئے جانے والے نئے گورنرکیلئے تین ناموں پر غوروغوض شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز گورنر سردار مہتاب احمد خان نے وزیرا عظم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے گزشتہ روز گورنر کے عہدے سے استعفے دینے کی وجوہات سے سے آگاہ کیا ،ذرائع نے بتایا کہ گورنر نے وزیر اعظم کو عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے قائل کر لیا ہے
مانسہرہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اورسینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر بنانے کی سازشیں ایک بار پھر عروج پر ہیں لیکن مو لانا غلام غوث ہزاروی اور مو لا نا مفتی محمود کے ماننے والے ایسی ہر سازش کا پار لیمنٹ کے اندر اور باہر ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لا دین ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا ،دین مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور اسلام کے پھیلانے کا بہترین ذریعہ ہیں کا لجو ں اور یو نیورسٹیوں میں تبلیغی جماعت کے داخلے پر پابند ی لگا نے کی جے یو آئی شدید مذمت کرتی ہے ،حیرانگی اس بات پرہے انڈیا میں تبلیغی جماعت پر کو ئی پابندی نہیں
اسلام آباد: افغانستان میں مفاہمتی عمل بارے چار فریقی گروپ نے افغانستان میں تمام طالبان گروپوں سے مذاکرات اور رواں ماہ کے آخر میں افغان حکومت اور طالبان کے براہ راست امن مذاکرات کرانے کی کوششوں پر اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ ا فغان مفاہمتی عمل کا نتیجہ افغانستان میں عدم تشدد اور پائیدار سیاسی امن کا حل ہونا چاہیے۔ چار فریقی گروپ کا آئندہ اجلاس 23 فروری کوکابل میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امن مذاکراتی عمل سے متعلق چار فریقی گروپ کا تیسرا اجلاس ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ‘پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ، افغان نائب وزیر خاجہ حکمت خلیل زئی‘ امریکہ کے پاکستان افغانستان کیلئے خصوصی
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے بلوچستان میں مداخلت بند کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے ، فرقہ واریت پھیلانے سے بیرونی قوتیں باز رہیں‘ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اسکے لیے معنی خیز مذاکرات ضروری ہیں ’بھارت کے وزیر اعظم کو احساس ہو چکا ہے کہ پاکستان کو دھمکیاں دے کر اور الزام لگا کر ترقی نہیں کرسکتے ، اسی لیے وہ خود چل کر پاکستان آئے مگر اب بات آگے بڑھنی چاہئے یہ نہیں ہو سکتا کہ تجارت چل پڑے اور کشمیر پر بات نہ چلے ‘کشمیر تقسیم بھارت کا نامکمل ایجنڈا ہے‘مسئلہ کشمیر نے پورے خطے کی ترقی کو روکا ہوا ہے ، اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے۔
نئی دہلی: افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بعض طالبان دھڑوں کی جانب سے تشدد ترک کرنے کی اْمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان آئندہ 6 ماہ میں امن مذاکرات کی توقع کررہا ہے۔خیال رہے کہ کابل اور طالبان کے درمیان امن مذاکراتی عمل گزشتہ سال کے وسط میں اس وقت تعطل کا شکار ہوگیا تھا جب طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کی موت کی خبر منظر عام پر آئی گئی تھی کہ ملا عمر کی موت دو سال قبل ہوچکی ہے۔ بر طا نو ی خبر رساں ادارے کے مطابق عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملا عمر کی موت نے طالبان کو کئی دھڑوں میں تقسیم کردیا ہے، جس نے امن مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی اس اْمید کا اظہار بھی کیا جاسکتا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے جنوبی ایشیائی ریاست میں 15 سال کے خونی تصادم کے بعد امن قائم ہوسکتا ہے۔
ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر اتحادی ممالک شام میں داعش کے خلاف زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیں تو وہ شام میں زمینی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر دفاع کے مشیر اور یمن میں سعودی اتحاد ی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عصیری نے کہا کہ امریکی اتحادی ممالک متفق ہو جائیں، تو سعودی عرب شام میں داعش کے خلاف زمینی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔سعودی عرب 2014 سے شام میں داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں شامل ہے اور اب تک190سے زائد فضائی کارروائیاں کر چکا ہے۔
اسلام آباد /پشاور /کوئٹہ /لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ملازمین کی جانب سے ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج 11 ویں روز میں داخل ہوگیا مسلسل تیسرے روز فلائٹ آپریشن بند ہونے سے 100 سے زائد اندرون اور بیرون ملک پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں آپریشن مکمل طورپر بند رہا دفاتر میں تالے لگادیئے گئے فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث پی آئی اے کے سیکڑون ملازمین اور مسافر دنیا بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ۔