پیٹرول 10 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد اوگرا نے بھی آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کرلی ہے ۔ حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 37 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر ، ہائی آکٹین کی قیمت 9 روپے ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 11 پیسے فی لیٹر سسستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے



دہشتگردی کو مکمل ختم کرکے دم لینگے ،نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


ڈیووس : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں دہشتگردی کو مکمل طورپر ختم کر کے ہی دم لینگے افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک میں پائیدارامن چاہتے ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین اور پرکشش مواقع موجود ہیں غیر ملکی سرمایہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں حکومت تجارتی سرگرمیوں میں ہر ممکن امداد فراہم کرے گی چین پاکستان راہداری منصوبہ خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا



آرمی چیف کا افغان صدر اشرف غنی ،چیف ایگز یکٹو عبد اللہ عبداللہ اور اتحادی فوج کے کمانڈر کو فون، تفصیلا ت سے آگاہ کیا

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی ٗ چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور اتحادی افواج کے کمانڈر کو ٹیلیفون کر کے چار سدہ حملہ کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا ٗ حملہ آوروں کے پاس افغان سمیں موجود تھیں ٗ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کیا جائے ۔جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ہونے والے



سانحہ چارسدہ: مقدمہ ہلاک دہشت گردوں پر درج

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: خیبر پختونخوا میں چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ زخمیوں میں سے ایک اور شخص کے دم توڑ جانے کے بعد ہلاک افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا.



چارسدہ حملے میں ملوث دہشت گردوں سے متعلق کافی معلومات حاصل کرلیں، ترجمان پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ چارسدہ حملے میں ملوث دہشت گرد کہاں سے آئے اور انہیں کس نے پہنچایا اس حوالے سے کافی معلومات حاصل کرلی ہیں جب کہ دہشت گردوں سے 2 موبائل فون برآمد ہوئے جن کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے۔پشاور میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی حملے پر پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ 4 دہشت گردوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیا جس پر یونیورسٹی کے اندر



‘پیپلز پارٹی کے سابق سفیر ایف 16 طیاروں کے خلاف’

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستان کو 8 ایف-16 طیارے فراہم کرنا چاہتی ہے، لیکن امریکا میں کچھ لابیز نہیں چاہتیں کہ پاکستان کو یہ طیارے ملیں، جن میں ہندوستانی لابی کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابقہ حکومت کے ایک سفیر بھی شامل ہیں. قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے سابق سفیر کا نام لیے بغیر کہا، ‘امریکا میں کچھ لابیز پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیں، جن میں ہندوستانی لابی بھی شامل ہے اور اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک سابق سفیر بھی شامل ہیں،



سی پیک کے ذریعے مستقبل میں سینکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی ، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان جیو پولیٹیکل تعلقات جیو اکنامک تعلقات میں منتقل ہورہے ہیں‘ چین پاکستان کا نمبر ون بزنس پارٹنر اور پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں پہلے نمبر پر آگیا ہے‘ سی پیک کے تحت 46 ارب ڈالر سرمایہ کاری پہلا قدم ہے‘ مستقبل میں سینکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئیگی‘ سی پیک اہم فیز میں منتقل ہوگیا ہے‘ دونوں ممالک کے تاجروں پر بھاری



آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانے کے لئے وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف ثالثی مشن پر ریاض میں موجود ہیں جہاں پاک فوج کے سربراہ نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن راحیل سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اور اس سے عالم اسلام میں پڑنے والے اثرات



حکومت کی ملک میں افغان مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع سے انکار ،مدت 31 دسمبر کو ختم ہو گیا تھا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: حکومت پاکستان نے بالآخر افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں توسیع دینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کے قیام کی مدت گزشتہ سال 31دسمبر کو ختم ہوگئی تھی اور اس میں کسی قسم کی توسیع کا اعلان تین ہفتے گزرنے کے بعد بھی اعلان نہیں کیا گیا۔



کراچی:داعش سے متاثر 2 نوجوانوں کا ‘نفسیاتی علاج’

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کے لیے غیر قانونی طور شام جانے کی کوشش کرنے والے کراچی کے 2 نوجوانوں نے اہل خانہ اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے ہونے والی نفسیاتی کاؤنسلنگ کے بعد شدت پسند خیالات اور ‘مسلح جدوجہد’ میں شمولیت کا فیصلہ ترک کر دیا۔