لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں دہشت گردوں کے سہولت کار اور کالعدم جیش محمد کا ضلعی امیر بھی شامل ہے۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی تھل ویل ایسٹ نمبر 01 اور ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخواہ میں گیس و تیل کی دریافتیں پاکستانی قوم کے لئے ایک نوید ہے ۔ یہ بات انہوں نے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دریافتوں کی پیداوار کو جلد ہی سسٹم میں شامل کر دیا جائے گا۔ ایکسپلوریٹری ویل تھل ایسٹ01ضلع سکھر صوبہ سندھ میں واقع ہے ۔ بلاک 2769-15 ( تھل) سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے
اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے مطابق حکومت ہندوستان میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لیے ٹیم ہندوستان بھیجنا چاہتی ہے جبکہ وزیراعظم کی ہدایات پر ٹیم تشکیل دے دی گئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے نام لیے بغیر پاکستانی افسران کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں جیش محمد گروپ کے سربراہ مسعود اظہر، ان کے بھائی اور بہنوئی بھی شامل ہیں۔ تاہم اس پیشرفت کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت عسکری اور سیاسی قیادت کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،
اسلام آباد : وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر اقتصادی زونز کے قیام بارے رپورٹ پیش کردی گئی‘ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر 12مقامات پر اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے جن میں 5 زون بلوچستان جبکہ 7 خیبرپختونخوا میں قائم کئے جائیں گے۔
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے،سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے ،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں
اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی شفاف انداز میں تحقیقات کر رہے ہیں، سچ کو سامنے لایا جائے گا،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیگا جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے کے باوجود پاکستان اور بھارت مذاکرات کا سلسلہ
لاہور: وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاک چین اقتصادی شاہراہ سے پنجاب کو زیادہ فائدہ پہنچانے کا نہیں سوچا لیکن چھ لوگ سی پیک کو متنازع بنانا چاہ رہے ہیں۔
اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں 190 مدارس ایسے ہیں جن کو بیرونِ ملک سے فنڈنگ ہوتی ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 182 مدارس کو بند کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کے 190 مدارس بیرون ملک سے فنڈ وصول کر رہے ہیں
اسلام آباد: ایم کیو ایم نے خواتین کوکابینہ میں 50 فیصد نمائندگی دینے کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا توایم کیوایم کی جانب سے خواتین کو کابینہ میں 50 فیصد نمائندگی دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں کسی بھی فرد کی شمولیت اس کی صلاحیتوں کی بنیاد پرہوتی ہے جنس کی بنیاد پرنہیں، اس لئے بل کو قانون کے مطابق متعلقہ کمیٹی بھجوایا جائے