راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست منظور کرلی گئی۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں پاسپورٹ حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی تو کسٹم حکام نے اپنا جواب جمع کرایا
کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان محمد انور ظہیرجمالی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر سپریم کورٹ مصلحت کا شکار نہیں ہوگی انتظامیہ اختیارات سے تجاویز کرتی ہے تو عدلیہ کو مداخلت کرنا پڑتی ہے معاملات کو ٹھیک رکھنے کیلئے ہر آئینی ادارہ اپنا کردار ادا کرے سب سے زیادہ ذمہ داری عدلیہ پر عائد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیگر ججز بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نورمحمدمسکانزئی ‘ ممتاز وکلاء ‘ علی احمد کرد ‘ کامران مرتضیٰ ‘ باز محمد کاکڑ ‘ عبدالغنی خلجی ‘ ہادی شکیل ‘ قاہر شاہ اور ریاض احمد نے بھی خطاب
کراچی: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی نے کہاہے کہ ماضی میں لوگ عدالتوں اور تھانوں میں اپنے معاملات کوحل کرانے کوترجیح دیتے تھے،عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات اور کیسوں کے فیصلوں میں تاخیرکی وجہ سے عدالتوں پرعوام کااعتمادختم ہوتاگیا۔اب لوگ اپنے لڑائی جھگڑے،تنازعات اور دیگرعدالتی معاملات تھانے اورعدالتوں کے باہرمصالحت سے حل کرناچاہتے ہیں۔میڈی ایشن (مصالحت)کے ذریعے معاملات کوحل کاباقاعدہ آغازمغربی ممالک سے شروع ہوا،جہاں عدالتوں میںآلٹرنیٹوڈسپیوٹ ریزولوشن(اے ڈی آر)کانفاذہوا۔جس کی وجہ سے متعددمقدمات کوعدالتوں میں سماعت
اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے نندی پور توانائی منصوبے پر مبینہ کثیر اخراجات کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ بدھ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہو گئی ہے
بدین: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا مچھلی کو کوئی تیرنا سکھاتا ہے جو چاچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں۔ بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست عبادت ہوتی ہے جو قربانیوں اور عوام سے ہوتی ہے، سیاست وہ ہوتی ہے جو میرے بزرگوں نے کی، پیپلز پارٹی نے جتنا بھی ہو سکا بدین کی عوام کی خدمت کی ہے،
گوجرہ: وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے سب کو مل کرترقی کے ایجنڈے پراکٹھا ہونا چاہیئے، ٹانگیں کھینچنے والے ہماری نہیں ملک کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں،ملک مشکلات سے نکل جائے تو پھر سیاست کا تماشا کر لیں گے ،دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے خطیر رقم خرچ کررہے ہیں ،کسانوں کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کئے ہیں،وزیراعظم محمد نواز شریف نے فیصل آباد ملتان موٹروے کے دوسرے سیکشن پرکام کے باقاعدہ آغازکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج اگرہم اپنا موازنہ خطے کے دیگر ممالک سے کریں تو وہ 10 گنا آگے نکل چکے ہیں اور ہم وہیں کھڑے ہیں اس لئے ایسے موقع پر بھی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچے گے
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہئے یہ ملک آئین کے بغیرنہیں چل سکتااگردونوں شریف ایک پیج پرہوتوپاکستان کوکچھ نہیں ہوگاملک میں اقتصادی راہداری افغانستان اوربھارت کے ساتھ امن قائم کئے بغیرممکن نہیں ہے پاکستان اورافغانستان کے درمیان اعتماد کافقدان ہے بلوچستان کے وسائل پربلوچوں کوحقوق دئیے جائیں توامن کی ضمانت دیتاہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ اپنے لوگوں کوفائلیں دکھاکر بلیک میل کرناکیاگڈ گورننس ہے میں نے بیان کسی کے کہنے پرنہیں دیا
اسلام آباد : حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے،،حکومت کی تمام تر پالیسیوں کا اہم ترین مرکز بہترین گورننس ہے، بہتر طرز حکمرانی کیلئے حکومت کا پختہ عزم پالیسیوں کا طرہ امتیاز ہے ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مشترکہ ذمہ داری ہے، وسیع سیاسی اتفاق رائے سے حکمت عملی پر عملدرآمد سے کامیابی حاصل ہوئی ہے،فوجی جوانوں اور افسران کی دلیرانہ کارروائیاں حکومتوں کی مربوط کوششوں سے ہی ممکن ہوئیں، حکومتی اقدامات سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ،گزشتہ دو سال میں دہشت گردی
اسلام آباد: فوج کے گزشتہ روز کے اعلامیہ کی گونج آج پارلیمنٹ میں بھی سنی گئی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوج کا اعلامیہ حکومت کے لئے اشارہ ہے جس میں ڈھکے چھپے الفاظ میں صاف پیغام دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے کورم پوا نہ ہونے کی نشاندہی کی جب کہ وزرا کی عدم حاضری پر محمود خان اچکزئی ایوان سے علامتی واک آؤ ٹ کرگئے۔
پتوکی: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کمر توڑ دی ، 2018ء میں ملک سے بجلی اور گیس کی اتنی پیداوار ہو جائے گی کہ لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا ،پاکستان کے اندر منگلا اور تربیلہ ڈیم سے بڑا بھاشا ڈیم بنے گا اور اس منصوبے کے لئے 100 ارب روپے سے جگہ خریدی جا چکی ہے اور جب یہ ڈیم مکمل ہو جائے گا تو اس سے گھر گھر بجلی میسر ہو گیپاکستان کے اندر مسائل نہ ہوتے اور ددلت ایمانداری سے خرچ کی گئی ہوتی تو آج 18-18 گھنٹے لوڈشیڈنگ نہ ہوتی بلوکی پاور پلانٹ جب پیداوار شروع کرے گا تو روشنی آئے گی صنعت کا پہیہ چلے گا