ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر اتحادی ممالک شام میں داعش کے خلاف زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیں تو وہ شام میں زمینی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر دفاع کے مشیر اور یمن میں سعودی اتحاد ی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عصیری نے کہا کہ امریکی اتحادی ممالک متفق ہو جائیں، تو سعودی عرب شام میں داعش کے خلاف زمینی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔سعودی عرب 2014 سے شام میں داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں شامل ہے اور اب تک190سے زائد فضائی کارروائیاں کر چکا ہے۔
اسلام آباد /پشاور /کوئٹہ /لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ملازمین کی جانب سے ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج 11 ویں روز میں داخل ہوگیا مسلسل تیسرے روز فلائٹ آپریشن بند ہونے سے 100 سے زائد اندرون اور بیرون ملک پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں آپریشن مکمل طورپر بند رہا دفاتر میں تالے لگادیئے گئے فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث پی آئی اے کے سیکڑون ملازمین اور مسافر دنیا بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ۔
کراچی /اسلام آباد /پشاور /لاہور /ملتان: قومی ائیرلائن کی مجوزہ نجکاری اور ملازمین کی ہلاکت کے خلاف پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال میں تیزی آگئی ٗ پائلٹ ایسوسی ایشن کی احتجاج میں شمولیت کے بعد فلائٹ آپریشن معطل اور متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں ٗ تمام ایئرپورٹس کے کارگو، گراؤنڈ سپورٹ، فلائٹ بریفنگ اور انجینئرنگ سمیت تمام شعبوں میں کام بند رہا ٗملازمین کے احتجاج کا زور توڑنے کیلئے پی آئی اے انتظامیہ نے کاؤنٹر کی ذمہ داری نجی ایئرلائنز کو سونپ دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے
راولپنڈی، لاہور،کراچی: پی آئی اے نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے ،20 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،نجی ائیر لائنز نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگے دام ٹکٹ فروخت کرنے لگے ،متبادل پروازوں کا بندوبست محض حکومتی اعلان ثابت ہوا،کراچی میں ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ کا نشانہ بننے والے 2 افراد کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) جوائنٹ ایکشن کمیٹی اپنے اعلان کے مطابق بطور احتجاج فلائٹ آپریشن روکنے میں کامیاب نہ ہوسکی،تاہم مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پی آئی اے ملازمین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے،پولیس نے مظاہرین کو جناح ٹرمنل جانے سے روکنے کے لیے واٹرکینن کا بے دریغ استعمال کیا، ہوائی فائرنگ سے تین جاں بحق ہوگئے جبکہ کم از کم 16 افراد زخمی بھی ہیں۔گذشتہ روز پی آئی اے کی تمام تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ادارے کی نجکاری کے خلاف بطور
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافے کے باوجود وزیر داخلہ نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے، رینجرز کے اختیارات سے متعلق نئے نوٹیفکیشن کے اجراء کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے اپنے خلاف دیئے گئے
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کردی گئی، عوام کو اب پیٹرول فی لیٹر 71.25 روپے میں ملے گا۔حکومت نے ایک مرتبہ پھرعوام کو اونٹ میں زیرے کے برابرریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 71.25 روپے فی لیٹر ہوگئی، ہائی اوکٹیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتوں میں بھی 5،5 روپے کمی کی گئی ہے
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے درمیان اعتماد سازی کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے مذاکرات 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے ۔ پاکستانی و افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی افغانستان نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے چیف مسعود اندرابی اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ چند عناصر اور پیپلزپارٹی کے لوگ قوم میں مایوسی پھیلا رہے ہیں اور وہ جو پیغام دے رہے ہیں اس سے دہشت گردوں کے ایجنڈے کو تقویت مل رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور اس میں سب سے اہم پہلو نفسیاتی ہے لیکن پیپلزپارٹی کے چند مخصوص لوگ جو پیغام دے رہے ہیں وہ دہشت گردوں کے ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں،حالت جنگ میں دونوں طرف سے وار ہوتے ہیں، اگر ہم دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتے ہیں تو وہ بھی پلٹ کر کارروائی کرتے
لاہور/اسلام آباد: ملک بھر میں فوج کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کو تین دن کے لیے بندکر نے کا نوٹی فکیشن جاری جبکہ 27 سے 29 جنوری کے لیے آرمی پبلک اسکول اور کالجز بند رہیں گے ۔انتظامیہ کے مطابق اسکول اس وجہ سے بند کیے گئے تاکہ دیگر اسکولوں کے ساتھ نصاب کی مطابقت رہے کیونکہ ان اسکولوں میں وہی نصاب پڑھایا جاتا ہے جو ملک کے دیگر اسکولوں میں رائج ہےواضح رہے کہ 30 تاریخ کو ہفتہ اور 31 جنوری کو اتوار کے روز بھی اسکول میں ہفتہ وار تعطیل