’گاڑی بھی ہچکولے کھا رہی تھی‘: آنکھوں دیکھا حال

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہیں۔ پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق 2:09 منٹ پر آیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 8.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔



بھارت سے مذاکرات چاہتے ہیں پاکستان پر حملے افغانستان کے اندر طالبان کے زیر قبضہ علاقوں سے ہوتے ہیں،نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد تمام ہمسایہ ملکوں کوامن کاپیغام دیا لیکن بدقسمتی سے بھارت کا رویہ ہمیشہ سے مایوس کن رہا جب کہ اب بھارت میں مسلم مخالف اقدامات کشیدگی میں اضافہ کررہے ہیں۔واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی امن کے لیے امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان امریکا کا دیرینہ دوست ہے جب کہ دورہ امریکا میں تمام رہنماؤں سے ملاقاتیں مثبت اور نتیجہ خیز رہیں۔



ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں

| وقتِ اشاعت :  


میدان کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں جن میں ذاکرین اورعلمائے دین میدان کربلا میں پیش آنے والے واقعات خاص طور پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے قافلے میں شامل ننھے علی اصغر سمیت دیگر بچوں کی پیاس



نواز اوبامہ ملاقات پاکستان اور بھارت تمام تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کریں، امریکی صدر

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: پاکستان اورامریکہ کے درمیان جمہوری اصولوں کیلئے تعاون جاری رکھنے ،عوامی سطح پرتعلقات،تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ میں تعاون عوامی اورپارلیمانی رابطوں کے فروغ ،اقتصادی اورسیکورٹی تعلقات کے باہمی شراکت داری اوراسٹریٹجک مذاکرات آگے بڑھانے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔جمعرات کے روزوائٹ ہاؤس میں وزیراعظم محمدنوازشریف کی امریکی صدرباراک اوبامہ سے ہونے والی ملاقات میں



پنجگور میں ایرانی فورسز نے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں راکٹ گولے داغ دیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی فورسز نے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں راکٹ گولے داغ دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور مجیب الرحمان کے مطابق ایرانی سرحد ی سیکورٹی فورسز نے پاکستانی حدود کی جانب یکے بعد دیگرے دو راکٹ گولے داغے



بلوچستان میں امن سے متعلق جنرل ناصر جنجوعہ کی کاوشوں کو یاد رکھا جائے گا ، نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزیراعظم ہاؤس میں بلوچستان کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ(ر) جنرل ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعظم نے انکی عسکری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے



بلوچستان میں صرف 20 فیصد بجلی کے بل ادا کئے جاتے ہیں ،خواجہ آصف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے رنگ باز کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں پاور پلانٹ مہنگی بجلی بناتا ہے ہم اسے بند کردیتے ہیں ۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کا آڈٹ نیب ایشین بینک یا یو این او سمیت کسی بھی کرایا جائے ہمارا گریبان حاضر ہے ۔ کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق وہاں پر ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر بنایا ہے جہاں سے اسے ریونیو ملتا رہا ہے غریبوں کے علاقے کو نظر انداز کیا جس سے کراچی میں گرمی سے اموات واقع ہوئیں ۔



خیبر پختونخوا، فاٹا اور کوئٹہ میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

| وقتِ اشاعت :  


خیبر پختونخوا، فاٹا اور بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس میں تقریبا 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں 32 لاکھ 47 ہزار 429 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 9 ہزار 879 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں



برطانیہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی فنڈنگ اور مواصلاتی روابط روکنے کیلئے کردار ادا کرے،جنرل راحیل شریف

| وقتِ اشاعت :  


لندن / راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر کشمیر کو نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری خطے میں حقیقی امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل میں تعاون کرے ، افغانستان کے عوام کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات اور خون کے رشتے ہیں ۔ علاقائی امن کیلئے بہتر بارڈر مینجمنٹ اور انٹیلی جنس کے شعبے میں تعاون ضروری ہے،



کرمان میں 706افغان اور پاکستانی تارکین وطن گرفتار،94گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں

| وقتِ اشاعت :  


کرمان: ایرانی حکام نے 94 گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور ان پر سوار 706 افغان اور پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا جب وہ کرمان سے ایران کے سرحدی علاقوں کی طرف روں تھے اس کی تصدیق مقامی افسر داد خدا سالادی نے کی جو انقلابی عدالت کے سرکاری وکیل ہیں