|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2015

اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے رنگ باز کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں پاور پلانٹ مہنگی بجلی بناتا ہے ہم اسے بند کردیتے ہیں ۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کا آڈٹ نیب ایشین بینک یا یو این او سمیت کسی بھی کرایا جائے ہمارا گریبان حاضر ہے ۔ کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق وہاں پر ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر بنایا ہے جہاں سے اسے ریونیو ملتا رہا ہے غریبوں کے علاقے کو نظر انداز کیا جس سے کراچی میں گرمی سے اموات واقع ہوئیں ۔ پیر کے روز سینٹر شاہی سید اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے مشترکہ تحریک التواء پر بحث کو سمیٹتے ہوئے خواجہ آصف نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو نقطے نیپرا نے رپورٹ میں اٹھائے ان کے جواب وضاحت سے دونگا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی کے پاس دو کروڑ صارفین ہیں اور میٹر تین لاکھ ہیں جن میں سے ستر فیصد میٹر خراب ہیں جو کہ 1.04فیصد ڈومیسٹک صارف کا بنتا ہے یہ ایک رینڈم چیک تھا جو نیپرا کی جانب سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اووربلنگ پر بھی دو مختلف کمپنیوں سے آڈٹ کروایا گیا ہے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سستی بجلی بنانے والے پاور پلانٹس سے بجلی حاصل کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے سرکاری پلانٹ بہت مہنگے ہوچکے ہیں جہاں پر تیس سے پنتیس روپے فی یونٹ پڑتا ہوں ہم ان پاور پلانٹس کو بند کردیتے ہیں البتہ سحری یا افطاری کے اوقات میں ایمرجنسی طورپر ایسے پالانٹس کو مجبوری کے تحت چلایا جاتا ہے ورنہ حکومت گیارہ روپے فی یونٹ پلانٹس کو چلاتی ہے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں سولہ ارب ڈالر کا تیل امپورٹ ہوتا ہے اور پھر چوری کا تیل بھی بیچا جاتا ہے جس سے اربوں روپے ان لوگوں کو بچتے ہیں جو کہ نہیں چاہتے کہ بجلی کو کسی دوسری ریسورس پر منتقل کیا جاسکے حالانکہ 69فیصد بجلی بھارت میں کوئلے سے بنائی جاتی ہے مگر پاکستان میں ایک فیصد بجلی بھی کوئلے سے نہیں بنتی کوئٹہ میں اسی فیصد ریکوری امن وامان کی صورتحال سے نہیں ہوسکتی جبکہ نیپرا رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ بلوچستان سے بیس فیصد ریکوری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے نظام کی خرابی ہے اور اس کا اعتراف کرتا ہوں لیکن دو ہزار چودہ اکتوبر کے بعد سرکلر ڈیٹ میں اضافہ نہیں ہوا پی ایس او کو تیل کی سپلائی کی ریکوری ہوچکی ہے جبکہ پچھلے واجبات ابھی پی ایس او کو ادا نہیں کئے گئے ۔16890میگا واٹ بجلی پچھلی گرمیوں میں پیدا کی گئی ہے اور ہم نے چار سے پانچ مرتبہ بجلی کی قیمت کم بھی کی ہے تاکہ صارف کو سبسڈی دی جاسکے جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو فیصل آباد لاہور ملتان اور کراچی بجلی بحران سے بند ہوچکا تھا لیکن آج حکومتی اصلاحات اور بہترین پالیسی کے باعث چھ گھنٹے بجلی بند ہو تو میڈیا سارا ملبہ ہمارے گلے میں ڈال دیتا ہے خواجہ آصف نے نندی پور پراجیکٹ کے حوالے سے عمران خان کا ایشین بینک سے آڈٹ کا مطالبہ اور اعتزاز احسن کا نیب سے مطالبے منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا گریبان حاضر ہے اگر بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات یو این او سے کرائی گئیں تو ہم یو این او سے بھی نندی پور کا آڈٹ کرانے کیلئے تیار ہے