اندرون سندھ میں شدید بارشیں، مسجد اور مکانوں کی چھتیں گرنے سے 17 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


اندرون سندھ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے، خیر پور میں مسجد کی چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مختلف شہروں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔



پاکستان کے حکمرانوں کا رویہ اور پالیسی 42 سال بعد بھی تبدیل نہیں ہوئی ،جان محمد بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے عوامی حقوق کے زیر اہتمام شہید نذیر عباسی کی 42 ویں برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کا روئیہ اور پالیسی 42 سال بعد بھی تبدیل نہیں ہوئی جس طرح نذیر عباسی کو ٹارچر اور اذیت دے کر شہید کیا گیا آج تک یہ سلسلہ ایسی طرح جاری ہے ۔انہوں کہاکہ بلوچستان میں ہم قوم پرست و جمہوریت پسند سیکولر سیاسی جماعتوں دو انتہاہ کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔



سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت اور اقوام متحدہ 15ارب روپے مہیا کر ینگے ، شا زین بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے کہاہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت اور اقوام متحدہ فوری طور پر5ارب روپے سے زائد مہیا کریں گے ، بلوچستان میں اب تک طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 5 سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔



کو ئٹہ لا ہور کراچی اور پشاور میں پی ایچ اے دفاتر کھولے جا ئیں گے ، آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا چوتھا اجلاس جمعہ کو یہاں ہوا۔ بورڈ آف گورنرز نے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں پاکستان حلال اتھارٹی (پی ایچ اے) کے علاقائی دفاتر کے قیام کی منظوری دی۔ بورڈ آف گورنرز نے ملک کی تمام بڑی بندرگاہوں کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی بلوچستان میں بھی پاکستان حلال اتھارٹی کے دفاتر کھولنے کی بھی منظوری دی۔