کورونا: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 اموات رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 839 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 250 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار543ہوگئی۔



انٹربینک میں ڈالر 178 روپےکا ہو گیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر 178 روپے کا ہو گیا۔پاکستانی کرنسی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہو کر 178 روپے کا ہوگیا۔ ڈالر کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح  پر ہے۔



الیکشن جب بھی ہو ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز ہونگے، شاہد خاقان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہونگے، مریم نواز اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں اور عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے ،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے امیدوار ہونگے.



پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدے پر پیشرفت متوقع

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کے معاہدے پر بڑی پیش رفت رواں ہفتے متوقع ہے‘ وفاقی کابینہ کی طرف سے برطانیہ سے معاہدے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے‘ وزارت داخلہ نے ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کی سمری تیار کرکے کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی ہے‘ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے سے الطاف حسین ‘ اسحاق ڈار‘ افتخار حسین‘ محمد انور سمیت دیگر مطلوب ملزمان کو وطن واپس لایا جاسکے گا۔