حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کردیا، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر  خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔



شہباز گل کے اہلیہ کی ڈگری کا معاملہ ،آغا حسن نے تحقیقات کا حکم دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اہلیہ اعزا اسد رسول کی ڈگری کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری کے معاملے پر کامسیٹس یونیورسٹی کی رپورٹ وزارتِ سائنس کو موصول ہو گئی۔



روس نے پاکستان کو تیل دینے سے انکار کردیا، مفتاح اسماعیل

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو تیل دینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ 2015ء میں گیس پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ نہیں کیا تو ہم آپ سے مزید کیا بات کریں۔



ملک میں خوردنی تیل کی دستیابی کیلئے اہم اقدام، 10 بحری جہاز فوری پاکستان آئیں گے

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں خوردنی تیل کی فراہمی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم اقدام ، وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے رابطہ کیا جس کے بعد خوردنی تیل کے 10 بحری جہاز  آئندہ دو ہفتوں میں پاکستان پہنچیں گے۔



جب حکومت چھوڑیں گے تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہوگا: احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے آنے والی حکومت کو پھنسانے کے لیے پیٹرول پر سبسڈی  دی، جب 2018 میں حکومت چھوڑی تھی تو قرض 1500 ارب روپے تھے اور اب قرضوں کی ادائیگی 4 ہزار ارب روپے ہے۔



ایف اے ٹی ایف اجلاس کل سے شروع ہوگا، پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالے جانےکا امکان

| وقتِ اشاعت :  


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس کل سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شروع گا، 17 جون تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانےکا امکان ہے۔