اسٹیٹ بینک نے ای سہولت تصدیق کے ساتھ ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: حقیقی خریداروں کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عارضی طور پر ایکسچینج کمپنیوں کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے ای سہولت آؤٹ لیٹس سے بائیو میٹرک سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والے افراد کو 500 ڈالر تک فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔ اسٹیٹ بینک نے 7 اکتوبر کے ایک اعلامیے کے ذریعے ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ 500 ڈالر اور اس سے زائد کی بیرونی ترسیلات زر کے برابر تمام غیر ملکی کرنسی فروخت کے لین دین کے لیے 22 اکتوبر سے لازمی بائیو میٹرک تصدیق کریں۔



ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی اور قبل از وقت انتخابات کا اشارہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: ایم کیو ایم نے حکومت سے علحیدگی اور قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دیدیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت کا ساتھ جمہوریت بچانے کیلیے دیا، ہمارے بغیر بھی جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیٰحدہ ہوسکتے ہیں، حکومت اور فوج کو ہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر سب کو بے چینی ہے، اگر قوم کو ضرورت ہوتو قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں، ووٹ نہیں بولے گا تو روڈ بولے گا۔



اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ، عثمان بزدار

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ، یہ عناصر صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں، اپوزیشن کا احتجاج بے معنی حیثیت رکھتا ہے، بدقسمتی سے ان عناصر کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے، یہ عناصر اپنے دور میں بھی عوام سے مخلص نہ تھے، نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔



کوروناوبا؛ مزید 18 افراد جاں بحق؛ 591 مثبت کیسز رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 43 ہزار  522 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 591 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔



کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شیخ رشید کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد /  لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ احتجاجی شرکا اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین مذاکرات میں معاملات کافی حد تک طے پا چکے ہیں، ٹی ایل پی کے زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائے گا اور ماضی میں کیے گئے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے کے معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔



ہندوؤں کے مقدمات حل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں: چیف جسٹس پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہندووں کےمقدمات حل کریں۔حیدرآباد میں نوراتری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا آئین کے تحت تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور ہم آئین کی پاسداری کرتے رہیں گے۔



عالمی امن کےفروغ کیلئےہماری قربانیاں دنیاکےسامنےہیں،آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عالمی امن کےفروغ کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیاکےسامنےہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو این کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔