جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع؛ پاکستان کا یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پاکستان نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔  پاکستان نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو دورہ یورپ کی دعوت دی ہے اور گورنر پنجاب  نائب صدر یورپی پارلیمنٹ کی دعوت پر10 روزہ دورے کے لئے یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔



مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے: صدر مملکت

| وقتِ اشاعت :  


صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان مہنگائی سے متاثر ہونے والا دنیا کا واحد ملک نہیں بلکہ  پوری دنیا میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔خلیجی اخبار اور اماراتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے  ہوئے  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں تبدیلیوں کے لیے پاکستان کا کوئی فعال کردار نہیں، پاکستان صرف انسانی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کر رہا ہے۔ 



پاکستان میں کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے اور 1004 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1004 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 28 افراد انتقال کر گئے۔



اسلام آباد میں ڈینگی کے وار، 24 گھنٹوں میں مزید 78 کیسز رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد میں ڈینگی وائرس تیزی سے اپنے پنجے گاڑھ رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت میں 78 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں دیہی علاقوں سے 46 اور شہری علاقوں سے32 کیسز رپورٹ ہو ئے۔



عامرلیاقت کی فواد چودھری کو وارننگ

| وقتِ اشاعت :  


ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو وارننگ دی ہے کہ وہ ان کے معاملات سے فاصلہ رکھیں۔عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا کہ فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔



الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ریکارڈ تک رسائی دے دی

| وقتِ اشاعت :  


الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کیس میں الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کی درخواست منظور کر لی ہے۔



کوئٹہ;گورنر بلوچستان سے چیرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات,

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کی ملاقات. کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا زندہ قوموں کی علامت ہے. ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے این ڈی ایم اے کا کلیدی کردار ہے.گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا



امریکی انخلاء کے بعد امن بارے سوالات ہیں اسکے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے ،کر اچی میں سیمینار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دی انٹلیکچولز فورم کی جانب سے “افغانستان کا پیچیدہ معاملہ اور اس کے اثرات” پر سیمینار کا انعقادجون ایلیا لان میں کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ بیشک یہ درست ہے کہ اپنے لوگوں کا خیال کسی بھی ریاست کیلئے اولین ہے لیکن کچھ تاریخی غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن سے آپ چاہ کر بھی پیچھا نہیں چھرا سکتے۔آج لگتا تو ہے کہ افغان جنگ ختم ہوگئی لیکن کیا وہ واقعی ختم ہوچکی ہے؟۔آپ نے دیکھا ہے کہ جب سے افغانستان میں طالبان کا ٹیک اوور ہوا پاکستان میں سلیپنگ سیلز ایکٹو ہوگئے ہیں۔



گورنربلوچستان،وزیراعلیٰ، وزراء، اراکین اسمبلی ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وفات پر افسوس کااظہار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر ،وزیراعلیٰ ،اسپیکر ،صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور سیاسی رہنمائوں نے محسن پاکستان ومایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وفات پر سانحہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کے بدولت آج پاکستان ایٹمی طاقت ہیں انہوں نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے عظیم سائنسدان کی موت ملک و قوم کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ ان کی رحلت سے قوم ایک اثاثے سے محروم ہو گئی ہے۔



ہرنائی زلزلہ: این ڈی ایم اے کا جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک ہفتے میں امداد دینے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے ہرنائی زلزلہ میں جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک ہفتے میں امداد دینے کا اعلان کردیا۔