پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس کل ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس کل ہوگا۔ پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کریں گے. جب کہ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔



پاکستان کے عظیم محب وطن ہم سے بچھڑ گئے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم محب وطن فرزند تھے جو ہم سے بچھڑ گئے، جس پر ہر پاکستانی سوگوار ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان نے ملک کے جوہری پروگرام کو پایۂ تکمیل پر پہنچایا۔



پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: پیرس سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز میں سوار ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث طیارے کو بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔ترجمان پی آئی آئی عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی چارٹر پرواز پی کے 9750 پیرس سے اسلام آباد آرہی تھی کہ طیارے میں سوار خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، جس پر کپتان نے بلغاریہ کی ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور کو میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دے کر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے کے بعد طیارے نے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔