آرمی چیف کی فوج کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/ راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں تباہ کن زلزلے اور اس کے نقصانات کے ازالے کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے،  جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات فوجیوں کو سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کا کہناہے۔



وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں جاری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔



قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر ٹوڈی کار اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ  میں نیشنل ہائی وے پر ٹوڈی کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔



نائب امریکی وزیرِ خارجہ کی معید یوسف سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


امریکا کی نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران باہمی امور اور خطے میں بدلتی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔



نیب کا سیاہ آرڈیننس پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے، شہبازشریف

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے،سیاہ آرڈیننس ملک میں رہی سہی جمہوریت کا گلا گھونٹ کر شخصی حکمرانی قائم کرنے کی طرف قدم ہے۔



امید ہے نئی افغان انتظامیہ اپنی عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، وزیرخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ افغانستان کی نئی انتظامیہ اپ امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ تمام افغان عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، افغان عوام کی نمائندہ اور وسیع البنیاد حکومت، بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے۔ 



پاکستانیوں نے ہمت سے قدرتی آفات کا سامنا کیا: صدر عارف علوی

| وقتِ اشاعت :  


صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگوں نے ہمت اور استقامت سے قدرتی آفات کا سامنا کیا ہے۔8 اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے حوالے سے اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔



امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ: پاکستان کا افغانستان میں پرامن تصفیے کی ضرورت پر زور

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود نے افغانستان میں پرامن تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا مسٹر ڈونلڈ لو بھی ان کے ہمراہ تھے۔



آئی ایم ایف کا پاکستان سے بجلی کی قیمت اور ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید ٹیکس اقدامات کرے تاکہ سالانہ محصولات کا ہدف 58 کھرب روپے سے بڑھ کر 63 کھرب روپے ہوجائے۔



میچز کیلئے ٹریفک کو مکمل بند نہ کیا جائے: لاہور ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور ہائیکورٹ نے حکام کو میچز کے لیے مکمل ٹریفک بند کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹ میچز کی وجہ سے راستے بند کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میچز کے لیے ٹریفک مکمل بند کرنے کی بجائے سگنل فری کریں کیونکہ جو آلودگی ٹریفک بند ہونے سے پھیلے گی اسے سارا سیزن کنٹرول نہیں کرسکیں گے۔