پاکستان میں کوروناسے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28 ہزار 58 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید912 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار233 ہوگئی۔



معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10سال کا تحفہ ہیں، فوادچودھری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اورنواز شریف کے 10سال کا تحفہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ 12 ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اوربجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتا۔ہمیں قرضہ واپس نہ کرنا ہوتا تو دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے۔



الیکشن کےقریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی، شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کو 2 نہیں اب 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں۔ الیکشن کےقریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنےوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنےوالے منہ کے بل گریں گے۔



پی ٹی آئی حکومت میں عوام مہنگائی بیروزگاری اور لاقانویت کا شکارہیں،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:  نیشنل پارٹی سندھ وحدت کا اجلاس زیر صدارت وحدت صدر تاج مری کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خصوصی طورپر شرکت کی اجلاس میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں کوئٹہ میں منعقد ہونے والی نیشنل کانگریس میں شرکت کے لیے سندھ وحدت سے شرکت کرنے والے کونسلرز کی فہرست کو مرتب کیاگیا۔



اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ’سوہنی دھرتی ریمی ٹینس پروگرام‘ کی منظوری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سوہنی دھرتی ریمی ٹینس پروگرام کی منظوری دے دی جس کے تحت قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر ارسال کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی ترسیلات پر مراعات اور ترغیبات دی جائیں گی۔