چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع غیرقانونی اور بدنیتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پینڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے، سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان و رفقاء کو احتساب سے استثنٰی دیتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے، چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے۔



بلوچستان زلزلہ خوفناک ہے: بابر اعظم

| وقتِ اشاعت :  


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلےپر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ ’صبح سویرے جاگتے ہی زلزلے کی خبر سُننا خوفناک ہے۔‘



چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کی توسیع کے لیے ہے اور حکومتی کرپشن چھپانے کے لیے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔



بلوچستان زلزلہ,صدر پاکستان سمیت دیگر شخصیات کا اظہار افسوس

| وقتِ اشاعت :  


صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بلوچستان زلزے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔



ہرنائی میں زلزلہ، بجلی بند، موبائل فونز کی روشنی میں زخمیوں کا علاج

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں رات گئے آنے والے زلزلے کے باعث بجلی کی بندش کی وجہ سے طبی عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔بجلی کی بندش کے باعث طبی عملے کی جانب سے موبائل فونز کی روشنی میں زلزلے کے زخمیوں کا علاج کیا گیا۔



وفاقی وزیر خزانہ کی سندھ، بلوچستان کو آٹے کی قیمت کم کرنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ اور بلوچستان میں گندم کے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سخت نوٹس لیا اور چیف سیکریٹریز پر زور دیا کہ وہ قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے گندم روزانہ جاری کریں۔ مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کی مقرر کردہ گندم کی قیمت نہ رکھنے پر صوبائی حکومتوں بالخصوص سندھ حکومت پر تنقید کی جارہی ہے، پنجاب میں فلور ملز کو ایک ہزار 950 روپے فی من کے حساب سے گندم جاری کی جارہی ہے۔



اگر کرپشن کرتا تو آف شورز کمپنی بنانے کی ضرورت نہ پڑتی، علی زیدی

| وقتِ اشاعت :  


پشاور:وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ اگر کرپشن کرتا تو آف شورز کمپنی بنانے کی ضرورت نہ پڑتی۔پشور میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ  ہم میری ٹائم سے کرپشن کا خاتمہ کردیا،  اگر کرپشن کرتا تو آف شورز کمپنی بنانے کی ضرورت نہ پڑتی، کرپشن کی کوئی پیشکش قبول نہیں کی، ورنہ ابھی میرے گلیات اور مری میں بنگلے ہوتے، نیب آرڈیننس میں کئی اداروں کو ہٹایا گیا تا کہ وہ خود محکمانہ کاروائی کریں،  آف شور کمپنی اگر ٹیکس چرانے کیلئے بنائے گئی ہو تو ایکشن لیا جائے۔



نیب آرڈیننس نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے جانے کی کوشش ہے، اسدعمر

| وقتِ اشاعت :  

asad

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے جانے کی کوشش ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم  نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے جانے کی کوشش ہے، آپ کے پاس ادارے تو پہلے بھی تھے، آپ کے پاس صوبوں میں ایف آئی اے تھی اینٹی کرپشن تھی یہ سارے ادارے تھے، پھر نیب کو کیوں بنایا گیا وہ اس لئے کہ یہ سارے ادارے تو حکومت کے ماتحت تھے۔