کراچی ، لیمارکیٹ میں قائم قدیم ٹھٹھہ بس اڈہ ختم، افغان مارکیٹ بنانے کی تیاریاں،عوامی محاذ کا شدید احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :  پیپلز پارٹی کی حکومت نے لیاری کے عوام کو ایک متنازعہ منصوبہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ لیاری کے علاقے لیمارکیٹ کے مقام پر قائم قدیم، ٹھٹھہ بس اڈہ کا خاتمہ کیا گیا۔ اس کی جگہ الیویشن آف نیو لائٹ ہاؤس کے نام پر ایک نئی مارکیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یہ منصوبہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ہے۔ جس کا مقصد ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر قائم لنڈا بازار (لائٹ ہاؤس) کو متبادل مارکیٹ فراہم کرنا ہے۔



آل سندھ بلوچستان شہید ماما ہارون یادگار فٹبال ٹورنامنٹ میں ماریپور بلوچ نے سندھ بلوچ (لیاری)کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :  مبارک ولیج یونائیٹڈ فٹبال کلب کے زیر اہتمام پہلا آل سندھ بلوچستان شہید ماما ہارون یادگار فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مبارک ولیج گراؤنڈ میں فائنل میچ کھیلا گیا۔ ماریپور بلوچ نے سندھ بلوچ (لیاری) کو تین گول سے شکست دے دی۔ اس فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔



ڈاکٹر صبیحہ کے بھائی اور کزن کی جبری گمشددراصل ان کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے بھائی شاہ میر بلوچ کو 19 جون 2021 اور کزن مرتضیٰ بلوچ کو 22 ستمبر 2021 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اور بعدازاں لواحقین کو آواز اٹھانے پر مذکورہ نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی۔ مرتضیٰ زہری کو اس سے قبل 2009 میں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اور دو مہینے بعد رہا کیا گیا جبکہ رواں سال 9 ستمبر کو لاپتہ کرنے کے بعد سترہ ستمبر کو رہا کیا گیا اور چار دن بعد 22 ستمبر کو تیسری بار جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔



کوئٹہ میں طلباء پر تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف اور میڈیکل کے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر بلوچ طلبہ تنظیموں نے ‘بلوچ اسٹوڈنٹس سا لیڑیرٹی کمیٹی’ کے بینر تلے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔بلوچ طلبہ تنظیموں نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی رواں سال منعقد کردہ آن لائن میڈیکل انٹری ٹسٹ میں بیضابطگیوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ‘بلوچ اسٹوڈنٹس سالیڑیرٹی کمیٹی’ کے بینر تلے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔



سردار نبیل گبول کی سردار عطاء اللہ مینگل کی وفا ت پر اختر مینگل سے تعزیت

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق ایم این اے لیاری سردار نبیل احمد خان گبول کا بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ مرحوم سردار عطااللہ مینگل صاحب کی وفات پر اْنکے صاحبزادے و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اختر مینگل صاحب سے اْنکی رہائش گاہ پہ تعزیتی کی اور گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا ۔ پی… Read more »



والد کے بعد بھائی کی جبری گمشدگی سے کرب کی زندگی گزار رہے ہیں ،اسما بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: آٹھ سالوں سے لاپتہ جمیل بلوچ اور گذشتہ ماہ پنجگور سے لاپتہ ہونے والے نجیب بلوچ کی بازیابی کے لئے آج کراچی پریس کلب کے سامنے قائم ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے بعد جمیل بلوچ کی بیٹی اور نجیب بلوچ کی ہمشیرہ اسماء بلوچ کی جانب سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا کہ میرے ابو جمیل رحمت کو ہمارے علاقے آواران سے فورسز نے میری آنکھوں کے سامنے آٹھ سال پہلے 29 اپریل 2013 کی صبح جبری طور پر اٹھا کر لاپتہ کر دیا۔



مکران میں پانی اور بجلی کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے ، بلوچ یکجہتی کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے آرگنائزر آمنہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مکران میں جہاں عالمی وباء کرونا وائرس شدت اختیار کر چکا ہے جہاں گوادر سے لے کر تربت, تربت سے لے کر پسنی, پسنی سے لے کر کراچی تک یہ وباء شدت سے پہیلتی جا رہی ہے۔ جہاں کرفیو جیسا سماں ہونا چاہیے, جہاں ویکسین کی بھرمار ہونی چاہیے۔



’ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کی جائے‘

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرنے کے لیے وفاق کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک… Read more »



ماری پور میں مرکزی لائبریری کا قیام عمل میں لایاجائے، تنظیم نوجوانان بلوچاں

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: تنظیم نوجوانان بلوچاں اور ٹکری ایجوکیشن سینٹر کی جانب سے ماری پور میں لائبریری کے قیام کے لئے ماری پور ٹکری فٹبال گراؤنڈ سے کیماڑی ٹاؤن آفس گریکس تک ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔اس پر امن ریلی کا مقصد سندھ حکومت سے مطالبہ کرنا تھا کہ وہ ماری پور میں ایک مرکزی لائبریری کا قیام عمل میں لائے تاکہ ماری پور کے طالب علم سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔



مولانا عبدالحق بلو چ عالم دین اور عظیم قومی رہنما تھے انکی جدوجہد ناقابل فراموش ہے،یوسف مستی خان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: معروف عالم دین و مفکر مولانا عبدالحق بلوچ کے افکار وخطبات پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں زیر صدارت بزرگ سیاسی شخصیت بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر مولانا معراج الہدی صدیقی اور سابق ایم این اے جنرل قادر بلوچ تھے۔