بلوچ یکجہتی کمیٹی مسنگ پرسنز فیملیز کی احتجاج کی حمایت کرتی ہے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی بلوچ مسنگ پرسنز فیملیز کی جانب سے ہر طرح کی احتجاج کی حمایت کرتی رہی ہے۔ اور بلوچی یکجہتی کمیٹی نے ریاستی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو پر امن سے حل کیا جائے۔اپنے جاری کردہ بیا ن میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے جب اپنے قوم کے بچے بچیوں کو اس طرح سے سڑکوں پر اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے کبھی احتجاج، کبھی بھوک ہڑتالی کیمپ، کبھی کراچی پریس کلب، کبھی کوئٹہ پریس کلب، کبھی اسلام آباد ڈی چوک چاہے سردی ہو چاہے گرمی روڈوں پر ہاتھ میں اپنے پیاروں کی تصویریں احتجاج کرتے ہیں



کراچی پولیس کا بلوچستان کے شہریوں سے لوٹ مار کا انکشاف،شہری سے نقدی چھین لئے

| وقتِ اشاعت :  


لسبیلہ:  کراچی پولیس کا بلوچستان کے شہریوں سے لوٹ مار کا انکشاف گوادر کے شہری سے تلاشی کے نام پر 30ہزار روپے چھین لیے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا متعلقہ ڈی آئی جی سے رابطہ شہری کی رقم واپس دلادی ۔ڈی آئی جی کا پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کاروائی کی یقین دہانی. اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے



کراچی پریس کلب کے لیے 20لاکھ روپے کی گرانٹ کا اجرا کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے کراچی پریس کلب کے لیے 20لاکھ روپے کی گرانٹ کا اجرا کردیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان انفارمیشن ڈپارٹمنٹ(پی آئی ڈی)کراچی ارم تنویر نے منگل کو کراچی پریس کلب کا دورہ کیااوروفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے 20لاکھ روپے کا چیک کراچی پریس کلب کے عہدیداروںکے حوالے کیا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی ،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر ،خازن وحید راجپر،گورننگ باڈی کے ارکان عبدلواسیع قریشی اورفاروق سمیع بھی موجود تھے۔ڈی جی پی آئی ڈی نے کراچی پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ا س ادارے نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے لازوال کردار ادا کیا ہے اور یہ ہردور میں مظلوموں کی سب سے توانا آواز بن کر ابھرا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کراچی پریس کلب کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔



گوادر میں سیاسی کارکن پر پولیس دھاوا قابل مذمت ہے‘یوسف مستی خان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان نے گوادر میں دن دھاڑے ایک سیاسی کارکن سعید احمد کی گرفتاری کے لئیے پولیس کا ان کے گھر پر دھاوا بولنے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کو انتہائی شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے



آواران کے رہائشی نور جان بلوچ کی موت خودکشی نہیں قتل ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نور جان بلوچ کی خودکشی نہیں بلکہ ایک قتل ہے کیوں کہ نور جان نے ڈیپریشن میں نہیں بلکہ اپنی عزت اور ناموس کی خاطر خود کو سولی پر چڑھا دیا، جس کی باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہئے اور زمہ داروں کو سخت سزا دینی چاہئے۔ نور جان ولد ہارون سکنہ ہارون ڈن آواران نے اپنی لڑکی مسمات نازل کی منگنی کسی بلوچ جہدکار کے ساتھ کی تھی۔



بحریہ ٹائون کا سندھ پولیس کی سرپرستی میں نور محمد گبول اور عبداللہ گبول گوٹھ پر قبضہ قبول نہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :بحریہ ٹاؤن کراچی کا نور محمد گبول گوٹھ اور عبداللہ گبول گوٹھ پر پولیس کے سرپرستی میں ہیوی مشینری کے ساتھ مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا عمل جاری ہے۔مزاحمت کرنے پر خواتین اور بچوں پر شیلنگ اور فائرنگ کی جارہی ہے۔ پولیس اور سندھ گورنمنٹ بحریہ ٹاؤن کی قبضہ گیری کو روکنے اور مقامی لوگوں کی دادرسی کے بجائے بحریہ ٹاؤن کی قبضہ گیری کے عمل میں شریک ہوکر رمضان کے مہینے میں لوگوں کو اْن کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کر ہے ہیں جو ظلم کی انتہا ہے۔



کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر صوبے خاص کر کوئٹہ میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور کیسز مثبت آنے کی شرح 10 فی صد سے زیادہ بڑھ گئی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔



کراچی، رمضان المبارک سے قبل ہی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔شہر قائد میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ کراچی میں ٹماٹر ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پنچ گیا۔