
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں پولیس اور فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 260مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق سرچ آپریش کیچی بیگ اور سریاب کے مختلف علاقوں کیاگیا جس میں پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کور، بلوچستان کانسٹیبلری، انٹی ٹیررسٹ فورس اور ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 260مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں مختلف وارداتوں میں ملوث مفرور ملزمان اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندے بھی شامل ہیں۔