)وزیر اعلیٰ بلوچستا ن ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور حکومت بلوچستان کے اہم نمائندگان کے ساتھ ملاقات کے دوران کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے نہایت پرامن اور بطریقِ احسن مکمل ہونے پر بلوچستان کی مخلوط حکومت ، منتخب بلدیاتی عہدیداران ،نمائندگان اور بلخصوص بلوچستان کے امن پسند عوام کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کی
ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)چھتر میں بنیادی سہولیات کے فقدان بارودی سرنگ میں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو معاوضہ نہ ملنے اور آفیسران چھتر میں نہ بیٹھنے کے خلاف سینکڑوں مشتعل افراد نے ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر پانچ گھنٹے سے زاہد قومی شاہراہ کو بلاک کردیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے صوبے سینا میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تعداد فوجیوں کی ہے جب کہ حملوں میں متعدد افراد بھی زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر راکٹوں اور فوجی اڈے پر بموں سے حملہ کیا جب کہ شدت پسندوں نے متعدد چیک پوسٹوں اور اخبار کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد فوج کی جانب سے مزاحمت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ۔
ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کے شہر ہلورسم میں مسلح شخص ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو میں داخل ہوگیا اور مطالبہ کرتا رہا کہ اسے لائیو کوریج دی جائے جب کہ ٹی وی پر مناظر آنے کے بعد فوری طور پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد(م ڈ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہیں جب کہ بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے ہیں۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لئے پر عزم ہے جب کہ بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے گئے ہیں
اسلام آباد (آن لائن)ریاستوں اور سرحدات کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کی اہمیت کسی سے پوشیدہ نہیں تاہم گوادر سے اسی وقت استفادہ ممکن ہے جب بلوچ عوام کے خدشات دور اور روڈ انفراسٹرکچر ٹھیک کیا جائے۔ ہمیں بلوچ عوام کی مشکلات کی طرف بھی توجہ دینا اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہو گی۔ گوادر فری زون اور سپیشل اکنامک زون بنے گا
کوئٹہ ( خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے جمعرات کے روز پاکستان میں تاجکستان کے سفیرشیر علی ایس جنونوف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاجک سفیر نے بتایاکہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری سے تاجکستان کو بھی تجارت کے بہتر مواقع حاصل ہونگے، گوادر بندرگاہ چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا
ژوب۔(اے پی پی ) گوادر تا کاشغر روٹ کی تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ روٹ کی تبدیلی پر قوم پرستوں کی خاموشی افسوس ناک اور تعجب خیز ہے ۔دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارجمعرات کے روز جے یو آئی ( ٖف) کے رہنما وبلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے ژوب میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
کوئٹہ( خ ن) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ کی زیر صدارت جمعرات کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام ، مختلف محکموں میں جاری بھرتیوں کے عمل اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
کوئٹہ(این این آئی )ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے آٹھ انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں آٹھ انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے علاقے میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی ۔