عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے،محمد خان لہڑی

| وقتِ اشاعت :  


اوستہ محمد:صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی سے اوستہ محمد کے سیاسی سماجی و قبائلی رہنما و میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کے نومنتخب کونسلر ملک حاجی محمد انور بنگلزئی اور فدا حسین رند ملاقات کی اور علاقے کے تمام تمام بنیادی مسائل سے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی کو آگاہ کیا۔



لسبیلہ کی تقسیم کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کرنے پر متعدد افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان عوامی پارٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رحمت اللہ کاکڑ کو پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں لسبیلہ کی تقسیم کے خلاف احتجاج کرنے پر بلوچستان عوامی عوامی پارٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماء رحمت کاکڑ کو ائیرپورٹ پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔



کوئٹہ: سول اسپتال انتظامیہ کافارماسوٹیکل کمپنیوں کے نمائندگان کے اسپتال احاطہ میں داخلے پر پابندی عائد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ نے عوامی مشکلات کے پیش نظر نجی فارماسوٹیکل کمپنیوں کے نمائندگان کے اسپتال احاطہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے سربراہ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ پابندی کا یہ اقدام بیرونی مریضوں اور اسپتال میں داخل مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اٹھایا گیا .



کوئٹہ ٹینکر مافیا کا راج فی ٹینکر3سے5ہزار روپے میں فروخت جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ میں ٹینکر مافیا کا راج فی ٹینکر 3ہزار سے 5ہزار روپے میں فروخت جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کوئٹہ کے عوام کے ساتھ ہونے والے ٹینکر مافیا کے ظلم کا نوٹس لے صوبائی درالحکومت کوئٹہ جہاں ایک ہزار سے زائد ٹینکر مافیا عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ٹینکر مافیا نے ہزار اور پندرہ سو سے ریٹ بڑھاکر پانچ ہزار روپے کردیا



29مئی کو عوام کلہاڑی پر مہرثبت کر کے اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا ئیں، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیاہے کہ 29 مئی کو عوام کلہاڑا پر مہر ثبت کرکے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو کامیاب کرائیں پارٹی قاٹد سردار اخترجان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے لاپتہ افراد کی بازیابی ہو ّ حقوق کے حصول کی جدوجہد ہو ّ عوام کی اجتماعی مفادات کی جدوجہد ہو ٍ ساحل وسائل کا دفاع ہو ّ ننگ و ناموس پر کبھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوئے



پی ٹی آئی نے مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پٹرول میں 30روپے اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، بلدیاتی انتخابات میں جمعیت کی کامیابی یقینی ہے،



جامعہ پنجاب میں بلوچ اور پشتون طلباء پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز جامعہ پنجاب میں زیرتعلیم بلوچ اور پشتون طلباء پر ایک شدت پسند تنظیم کی جانب سے تشدد اور پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں زیرتعلیم بلوچ و پشتون طلباء کو ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت ہدف بنایا جارہاہے۔



بلدیاتی انتخابات میں جھل مگسی میں مختلف حربوں کے ذریعے بی این پی کے کارکنوں اور امیدواروں کو ہراساں کیا جارہا ہے،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع جھل مگسی کے صدر فیاض احمد لاشاری اور بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جھل مگسی میں مختلف حربوں کے ذریعے بی این پی کے کارکنوں اور امیدواروں کو ہراساں کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے دھاندلی کے خدشات ہیں ہمیں انصاف نہ ملا تو احتجاج کا حق رکھتے ہیں



لشکری رئیسانی کا بی این پی سے راہیں جدا کرنے کے فیصلہ پر مشاورت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان کے سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بی این پی سے راہیں جدا کرنے کے متوقع اہم فیصلہ پر ہم خیال ساتھیوں ، کارکنوں ، عمائدین ورفقاء سے مشاورت کا آغاز کردیا۔ جمعہ کی رات گئے سراوان ہاوس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صوبے کے طول وعرض سے آنے والے ہم خیال ساتھیوں ، کارکنوں ، عمائدین ورفقاء نے نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کے فیصلے پر طویل غور وخوض کیا۔