سابق کپتان شاہد آفریدی نے دیگر ملکوں کو بھارت کی چالوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں مہمان ٹیموں کو پاکستان میں کس معیار کی سیکیورٹی دی جاتی ہے،غیر ملکی بورڈ حفاظتی انتطامات کی چھان بین کے بعد ہی اپنی ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہیں،انھیں روٹس سمیت ہر معاملے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جاتا ہے تب ہی ٹور کیلیے گرین سگنل ملتا ہے،زمبابوے، سری لنکا اوربنگلہ دیش سمیت تمام ٹیمیں اسی طریقہ کار کے مطابق آئیں۔
لاہور: وزیراعظم عمران خان کی کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات ہوگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات ہوگی۔ پیٹرن انچیف عمران خان کی ملاقات کا مقصد نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دورہ پاکستان کے انکارسے پیدا ہونے والی صورتحال میں کھلاڑیوں کا مورال بڑھانا ہے۔
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے جہاں ان کی کلب ٹرانسفر انتہائی سود مند ثابت ہوئی ہے، وہیں سپر اسٹار لیونل میسی اپنی ٹرانسفر کے بعد اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے یووینٹس سے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کے بعد 3 میچوں میں 4 گول کر کے اپنی کارکردگی سب پر ثابت کر دی۔وہیں دوسری طرف بارسلونا کے ساتھ طویل عرصے تک جڑے رہنے والے لیونل میسی فرنچ لیگ کے ماحول سے خود کو ہم آہنگ نہیں کر پا رہے۔ لیونل میسی نے پی ایس جی کی طرف سے 3 میچ کھیلے اور اب تک ایک گول بھی نہیں کر پائے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے انھیں مکمل اطمینان تھا اسی لیے ٹیم پاکستان بھیجی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سب کچھ جمعہ کے روز بدلا، ایڈوائزری تبدیل ہوئی اور صورتحال بدل گئی، تھریٹ لیول بدلا، اسی لیے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور کرس گیل نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جسے پڑھ کر کرکٹ فین خصوصاً پاکستانی مداحوں کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر ساتھ چھوڑ جانے کی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ کو پی سی بی کا اپنے عمل سے ساتھ دینا چاہیے۔