|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور کرس گیل نے اپنے ٹوئٹر پر  ایک پیغام شیئر کیا جسے پڑھ کر کرکٹ فین خصوصاً پاکستانی مداحوں کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کرس گیل نے لکھا کہ ‘میں کل پاکستان جا رہا ہوں، میرے ساتھ کون آ رہا ہے؟’ ویسٹ انڈیز کے گیل کا بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

دوسری جانب مداحوں سمیت پا کستانی کھلاڑیوں نے بھی کرس گیل کے بیان کا خیرمقدم کیا۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا اصل چیمپئن تو آپ ہیں، پاکستان کی جانب سے آپ کے لیے بے حد محبتیں۔

شاداب خان بولے آپ جب بھی پاکستان آنا چاہیں، آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ آپ سے پاکستان میں ملاقات ہوتی ہے۔

خیال رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی کا جواز پیش کرکے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور کون کون ان کے ساتھ جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرس گیل نے لکھا کہ میں آج پاکستان جا رہا ہوں، انہوں نے سوال پوچھا کہ کون کون میرے ساتھ آ رہا ہے؟

کرس گیل کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ختم کر دیا۔

کرس گیل کا بیان اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔